مقامی سطح پر تیار کردہ ہیوال جولین کا فرسٹ لُک ریوئیو

0 577

آج ہم آپ کیلئے مقامی سطح پر تیار کردہ ہیوال جولین کا فرسٹ لُک ریوئیو لے کر آئے ہیں۔ اگرچہ سازگار انجینئرنگ نے انکشاف کیا ہے کہ گاڑیوں کی بکنگ اور ڈلیوری بھی شروع ہو چکی ہے لیکن اس کراس اوور SUV کی آفیشل لانچ کی تقریب 31 اگست 2023 کو منعقد کی جائے گی۔ اس سے قبل کمپنی لوکل مارکیٹ میں اس کار کے امپورٹڈ یعنی سی بی یو یونٹس فروخت کر رہی تھی۔

اس کار کے براہ راست حریف کیا سپورٹیج، اوشان X7، ہیونڈائی ٹوسان، ہیول H6 اور ایم جی ایچ ایس ہیں۔

انجن

سی بی یو یونٹس کی طرح مقامی طور پر اسمبل شدہ یونٹس میں فرنٹ وہیل ڈرائیو کے ساتھ 1.5 ٹربو انجن دیا گیا ہے۔

ایکسٹیرئیر

کمپنی کی نئی گائیڈ لائنز کے مطابق جولین کی فرنٹ گرِل پر ہیوال کا نیا لوگو نظر آتا ہے۔ ایل ای ڈی ہیڈلائٹس اور ٹائم رننگ لائٹس (DRLs) کافی جاذب نظر ہیں، جن کا رنگ پیانو بلیک ہے جو کہ سفید ایکسٹیرئیر کیساتھ اچھے لگتے ہیں۔ اس کار 18 انچ کے الائے ویلز بھی دئیے گئے ہیں۔

سائڈ پروفائل کی بات کریں تو یہاں کروم لائننگ، روف لائننگ اور فیکٹری فِٹڈ ٹِنٹِڈ گلاس دئیے گئے ہیں۔ دریں اثنا، اس میں سی بی یو یونٹ کی طرح آٹو بوٹ نہیں ہے۔ کار کا رئیر بِلڈ پچھلی اس سی کیٹیگری کی کار کی اصل خوبصورتی کو ظاہر کرتی ہے۔

انٹیرئیر

مقامی طور پر تیار کی گئی جولین میں ایک اضافی فیچر ہیٹڈ سیٹس ہیں جو CBU میں نہیں دی گئیں۔ کار میں لیگ سپیس کافی ہے جو سفر کے تجربے کو بہت آرام دہ بناتی ہے۔ فی الحال کمپنی مقامی سطح پر تیار کردہ یونٹس میں بیج رنگ کا انٹیرئیر پیش کر رہی ہے کیونکہ مختلف رنگوں کے آپشنز پیش کرنا سازگار جیسی نئی کمپنیوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے۔

سیفٹی فیچرز

نئی ہیوال جولین میں متعدد سیفٹی فیچرز ہیں جیسا کہ لیول-2 آٹومیٹک ڈرائیونگ۔ گاڑی میں لین سنٹر کیپ شامل ہے جو آپ کی کار کو اپنا کروز کنٹرول لگانے کے بعد روڈ لین کے سنٹر میں رکھے گا۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کے بائیں طرف کوئی ٹریلر ہے، تو یہ نظام خودبخود آپ کی کار کو لین کے دائیں جانب لے جاتا ہے تاکہ کار اور اس ہیوی ڈیوٹی گاڑی کے درمیان فاصلہ رکھا جا سکے۔

اس کے علاوہ کار مین سمارٹ جیم اسسٹ اور 360 کیمرہ ایچ ڈی کوالٹی کے ساتھ  دیا ہے۔

قیمت

سی بی یو جولین کی قیمت 60 لاکھ روپے تھی جبکہ مقامی طور پر اسمبل کی موجودہ قیمت 83 لاکھ روپے ہے۔ خیال رہے کہ جولین کے حریف جیسا کہ کیا سپورٹیج اور ٹوسان اس سے زیادہ مہنگی ہیں۔

ڈیلرشپ

پاکستان میں اس وقت ہیوال کی 14 ڈیلرشپ ہیں جبکہ آئندہ 6 سے 8 ماہ میں مزید 7 سے 8 ڈیلرشپ کا اضافہ کیا جائے گا۔

ویڈیو دیکھئیے

What is your take on locally assembled Haval Jolion? Please tell us in the comments section.

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.