2022 کے پہلے اضافے کے بعد گاڑیوں کی نئئ قیمتیں
حکومت نے 14 جنوری کو منی بجٹ پاس کیا اور مقامی طور پر تیار کی جانے والی اور درآمد شدہ کاروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) اور سیلز ٹیکس میں ترمیم کی۔ جس کے فوراً بعد کار کمپنیوں نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں پر نظر ثانی کرنا شروع کر دی۔ سوزوکی نے سب سے پہلے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جس کے بعد ٹویوٹا، ہنڈا، کِیا، DFSK، چنگان، اور ہیونڈائی نے بھی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا۔
ان جبکہ بہت سی کمپنیز قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہیں تو گاڑیوں کی نئی قیمتیں ذیل میں تفصیل سے درج ہیں۔
سوزوکی گاڑیوں کی قیمتیں
منی بجٹ کے تحت مقامی طور پر تیار شدہ سوزوکی کاروں پر FED 0 فیصد سے بڑھا کر 2.5 فیصد کر دی گئی ہے کیونکہ سوزوکی گاڑیاں 1000 سی سی کی کیٹیگری میں آتی ہیں۔ کے زمرے میں آتی ہیں۔ جس کے نتیجے میں سوزوکی نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ سوزوکی کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔
نئی قیمتوں کے اعلان کے ساتھ ساتھ کمپنی نے اپنی گاڑیوں کے نئے ڈیلیوری شیڈول سے بھی آگاہ کیا ہے۔ شیڈول کے مطابق پتہ چلتا ہے آلٹو VXL اور کلٹس کے تمام ویرینٹس کی بکنگ ابھی تک معطل ہے۔
ٹویوٹا کی نئی قیمتیں
ٹویوٹا کی 1000 سی سی گاڑیوں پر FED 2.5 فیصد جبکہ یارِس اور کرولا تمام ویرینٹس پر FED 5 فیصد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی لکس ریوو اور فارچیونر کے تمام ویرینٹس پر FED10 فیصد تک بڑھ گئی۔ FED میں اضافے کے بعد ٹویوٹا کی نئی قیمتیں درج ذیل ہیں۔
ہنڈا گاڑیوں کی قیمتیں
منی بجٹ کے تحت 1200 سی سی ہنڈا سٹی ویریئنٹس پر FED 2.5 فیصد جبکہ 1500 سی سی ویرینٹس پر FED 5 فیصد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح سوِک پ پر ای ڈی 5 فیصد جبکہ BR-V پر 10 فیصد تک بڑھا دی گئی ہے۔ ہنڈا گاڑیوں کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔
ہیونڈائی گاڑیوں کی نئی قیمتیں
ہیونڈائی ایلانٹرا، سوناٹا اور ٹوسان پر ایف ای ڈی 5 فیصد جبکہ سوناٹا پر 10 فیصد تک بڑھا دی گئی ہے۔ ہیونڈائی گاڑیوں کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔
چنگان گاڑیوں کی نئی قیمتیں
چنگان ایلسوین، کاروان اور M9 پر ایف ای ڈی بڑھا کر 5 فیصد کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ کمپنی نے M9 کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا۔
کِیا گاڑیوں کی نئی قیمتیں
نئے مِنی بجٹ کے تحت کِیا پکانٹو پر ایف ای ڈی 2.5 فیصد، سپورٹیج اور سٹونک پر ایف ای ڈی 5 فیصد جبکہ سورینٹو پر 10 فیصد کر دی گئی ہے۔ ہیونڈائی نے سورینٹو کے علاوہ تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
DFSK گاڑیوں کی نئی قیمتیں
پرنس DFSK نے گلوری 580 ایس یو ویز پر عائد ایف ای ڈی کو 5 فیصد کر دیا ہے جبکہ پرل ہیچ بیک اور K07 مِنی وین پر بھی ایف ای ڈی 2.5 فیصد تک بڑھائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پروٹون، یونائیٹڈ اور بائیک نے اب تک اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔