نئی ہنڈا سی ڈی 70 ڈریم کا تفصیلی ریوئیو
ہنڈا CD70 ڈریم کلاسک CD70 کا جدید ورژن ہے، جو کئی دہائیوں سے پاکستان کی سڑکوں پر راج کر رہی ہے۔ 1976 میں متعارف کی گئی، CD70 ڈریم ایک اپ گریڈ شدہ اور قدرے زیادہ سٹائلش بھی ہے۔ اس ڈریم ایڈیشن میں کلاسک ڈیزائن کے ساتھ تھوڑی سی جدت بھی نظر آتی ہے۔ اس کے علاوہ بائک میں وہ تمام خصوصیات برقرار رکھی گئی ہیں جنہوں نے اصل ماڈل کو اتنا مشہور بنایا تھا۔
ہنڈا CD70 ڈریم 2025 – پرفارمنس
ہنڈا CD70 ڈریم وہی قابلِ اعتماد 72 سی سی، 4 سٹروک، ائیر کولڈ انجن سے چلتی ہے جو سالوں سے CD70 میں استعمال ہوتا رہا ہے۔ یہ تقریباً 6.4 ہارس پاور کی معمولی طاقت پیدا کرتا ہے۔ CD70 ڈریم کی نمایاں خصوصیات میں سے ایک اس کی شاندار فیول ایوریج ہے۔ صارفین عام طور پر 60 کلومیٹر فی لیٹر سے زیادہ کی ایوریج بتاتے ہیں، جو اسے مارکیٹ کی سب سے اچھی فیول ایوریج والی موٹر سائیکلوں میں سے ایک بناتا ہے۔ یہ وجہ کہ یہ بائک طلباء، پروفیشنلز اور اُن لوگوں کے لیے پرکشش انتخاب بن جاتا ہے جو فیول ایوریج کو ترجیح دیتے ہیں اور کارکردگی پر بھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار تقریباً 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جو کہ ریسنگ کے لیے نہیں ہے بلکہ اربن ٹریفک میں آسانی سے چلنے کے لیے کافی طاقت فراہم کرتی ہے۔
ہنڈا CD70 اور CD70 ڈریم میں فرق
ڈیزائن کے اعتبار سے، کلاسک CD70 کا سادہ اور روایتی ڈیزائن ہے جو سالوں سے زیادہ تبدیل نہیں ہوا، جبکہ ڈریم ورژن میں سپورٹی اور جدید اسٹائل شامل کیا گیا ہے۔ اس میں زیادہ سلِم باڈی، قدرے بڑا سیٹ اور بولڈ گرافکس شامل ہیں۔ ڈریم میں ایک زیادہ سٹریم لائنڈ ہیڈلائٹ اور سٹائلش بیک فینڈر بھی شامل کیا گیا ہے۔
کمفرٹ کے لحاظ سے روایتی CD70 کا سیٹ قدرے پتلا ہے، اور موٹر سائیکل کا مجموعی ڈیزائن بھی سادہ ہے لیکن یہ بائک بھی ڈرائیونگ کا آرام دہ تجربہ فراہم کرتی ہے۔ اس کا انسٹرومنٹیشن بھی بہت بنیادی ہے، جس میں ایک سادہ اینالاگ سپیڈومیٹر شامل ہے، جبکہ ڈریم ورژن میں قدرے چوڑا سیٹ دیا گیا ہے۔ اس میں سپورٹی ہینڈل بار پوزیشننگ اور ایرگونومکس میں معمولی بہتریاں بھی کی گئی ہیں تاکہ ڈرائیونگ کا تجربہ بہتر ہو سکے۔
2025 CD70 ڈریم کی بہتری
نئے ڈریم ماڈل میں ایک جدید کاؤل، پینٹ شدہ فرنٹ میٹل بمپر، بلیک شاکس شاکس اور کروم لائننگ شامل کی گئی ہے۔ اس بائک میں دو میٹرز متعارف کرائے گئے ہیں، ایک رفتار کے لیے اور دوسرا روشنی اور دیگر سیٹنگز کے لیے۔ ٹینک سرخ رنگ کا ہے، اور سیٹ کو لمبا کیا گیا ہے تاکہ لمبے سفر پر زیادہ آرام فراہم کیا جا سکے۔ سیٹ کے اطراف اور ٹیل لائٹس پر بھی اپ گریڈز کی گئی ہیں۔
قیمت
ہنڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت عام طور پر کلاسک CD70 سے تھوڑی زیادہ ہوتی ہے۔ اس وقت قیمت میں فرق تقریباً 10000 روپے ہے۔