لوکل نئی سوناٹا این لائن – قیمت، بکنگ اور ڈیلیوری کی تفصیلات
ہنڈائی نشاط موٹرز نے سوناٹا این لائن کو لانچ کرنے کے بعد اس کی قیمت کا اعلان کر دیا ہے، جس کا شوقین افراد بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ اگر آپ نے گاڑی کی لانچ کے وقت دی جانے والی معلومات، جیسے کہ اس کا دلکش ڈیزائن، شاندار کارکردگی، اور جدید خصوصیات، مس کر دی ہیں، تو یہاں آپ کو مکمل تفصیلات فراہم کی جا رہی ہیں۔
سوناٹا این لائن کی قیمت
کمپنی کے مطابق، سوناتا این لائن کی قیمت 1 کروڑ 58 لاکھ 90 ہزار روپے (ایکس فیکٹری) مقرر کی گئی ہے۔