اب ایپس کے ذریعے لائسنس کے لیے آن لائن اپلائی کریں یا چالان بھریں

0 9,642

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) وبائی صورتِ حال میں آن لائن سروسز لانچ کرکے شہریوں کی زندگیاں آسان بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزردار نے ایک آن لائن ڈرائیونگ لائسنس شیڈول سسٹم اور آن لائن چالان پیمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا۔ یہ سسٹمز سالانہ لاہور کے تقریباً 35 لاکھ شہریوں کو سہولت دینے کی گنجائش رکھتے ہیں۔ اگلے مہینے سے یہ سسٹمز پنجاب کے 9 اضلاع میں کام کریں گے۔ آخر میں یہ سسٹمز تمام 36 اضلاع میں بھی آئیں گے، اور پنجاب کے کُل تقریباً 1.4 کروڑ شہریوں کو سہولیات دیں گے۔ یہ آن لائن سسٹمز اس موٹو کے تحت کام کر رہے ہیں کہ گھر میں رہیے، محفوظ رہیے۔

ٹریفک چالان کی آن لائن ادائیگی

نئے سسٹم کے تحت ٹریفک چالان پانے والے شہری چار مختلف طریقوں سے چالان کی ادائیگی کر سکیں گے۔ ان میں موبائل بینکنگ، ویب بینکنگ، ATMs اور کسی بھی بینک کی شاخ سے اوور دی کاؤنٹر (OTC) ادائیگی کے آپشنز شامل ہیں۔ COVID-19 کی وبائی صورت حال کی وجہ سے یہ سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ سماجی فاصلہ اختیار کرنے کے حوالے سے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو۔ بہرحال، ٹریفک وارڈنز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر آپ کا چالان کریں گے اور آپ کے ڈاکیومنٹس ضبط کریں گے۔ آپ 18-ہندسوں کا PSID استعمال کرکے جرمانے کو مندرجہ بالا طریقوں سے ادا کریں گے۔ سٹی ٹریفک پولیس لاہور اور PITB نے ٹریفک چالان کے سسٹم کو ڈجیٹائز کرنے کے لیے مل کر کام کیا ہے۔

ادائیگی کا ثبوت پیش کرنے کے بعد آپ اپنے ضبط کیے گئے ڈاکیومنٹس سیکٹر آفس سے حاصل کر سکتے ہیں۔ وارڈنز چالان کا اسٹیٹس چیک کرنے کے لیے ای پے (ePay) پنجاب موبائل ایپلی کیشن استعمال کریں گے۔ تمام سسٹمز ای پے پنجاب کے سسٹم سے کنیکٹ ہیں جو 1-لِنک انٹیگریشن اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے کنیکٹ ہے۔ اس آن لائن سسٹم کے بہت سے فائدے ہیں۔ ان میں چالان ادائیگی میں سہولت، ضبط ہونے والے ڈاکیومنٹس کی آسانی سے بازیابی، ایک مرکزی نظام کے تحت عدالتوں، کنٹرولز اور چیکس کی تکمیل، ادائیگی کا شفاف اور محفوظ ہونا اور ڈیٹا کلیکشن اینالسس شامل ہیں۔

لائسنس ایپلی کیشن کا پروسس

نئے سسٹم کے تحت لائسنس کے لیے اپلائی کرنے کے لیے آپ تین طریقوں سے اپوائنٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں: صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہیلپ لائن پر کال کرکے، راستہ ایپ کا استعمال کرکے، یا لائسنس آفس میں خود آ کر۔ اپوائنٹمنٹ شیڈول کرواتے ہوئے ذکر کریں کہ آپ کو کس قسم کا لائسنس چاہیے۔ اس میں لرنر، ریگولر، انٹرنیشنل، ڈپلی کیٹ یا رینیوئل شامل ہیں۔ اس کے بعد آپ ڈرائیونگ لائسنس سینٹر یا لائسنس جاری کرنے والی موبائل وین پر جا سکتے ہیں۔ آپ موبائل ایپلی کیشن ایکسائز اپوائنٹمنٹ پنجاب استعمال کرکے بھی اپنا ایکسائز اپوائنٹمنٹ بُک کروا سکتے ہیں۔ یہ اپوائنٹمنٹ آپ کی کار کے ٹرانسفر، رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس پیمنٹ کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔

ایسی ہی اور خبروں کے لیے آتے رہیے اور اپنی رائے نیچے کمنٹس سیکشن میں دیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.