اوشان X7 کی کامیابی! 31000 سے زائد صارفین نے چنگن ڈیلرشپ کا رخ کیا
چنگان کی پہلی کراس اوور اوشان X7 پاکستانی آٹو مارکیٹ میں قدم رکھ چکی ہے۔ کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ چنگان اوشان X7 کو مارکیٹ میں صارفین کا مثبت ردعمل ملا ہے۔ ہزاروں صارفین چنگان ڈیلرشپس کا رخ کر رہے ہیں۔
کمپنی نے ڈیلرشپ پر آنے والے صارفین کی چند جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے اِن کی محبت اور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
چنگان اوشان X7
رواں ماہ کے آغاز میں چنگان پاکستان نے اوشان X7 لانچ کی۔ پاکستان میں ان ممالک میں شامل تھا جہاں یہ گاڑی سب سے پہلے لانچ کی گئی۔ یعنی یہ پہلی بار دیکھنے میں آیا کہ کوئی گاڑی پاکستان اور عالمی سطح پر ایک ہی وقت میں لانچ کی گئی۔
اوشان X7 سے متعلق اہم بات یہ ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی یورو 6 کراس اوور ہے۔ کمپنی نے اوشان کے 2 ویرینٹس ( 5سیٹرفیوچرسینس اور 7 سیٹر کمفرٹ)لانچ کر کے ایک تیر سے دو شکار کیے ہیں۔
دونوں ویریںٹس میں 1500 سی سی ٹربوچارجڈ بلیو کور انجن دیا گیا ہے جو 185 ہارس پاور اور 300Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ یہ انجن MG HS اور پروٹون X70 میں دئیے گئے 1500 سی سی ٹربوانجن، حتی کہ ٹویوٹا فارچیونر میں دئیے گئے 2700 سی سی اور کِیا سورینٹو میں کے 2400 سی سی انجن سے بھی زیادہ پاورفُل ہے۔
اوشان X7 سٹائل اور ڈیزائن کے لحاظ سے ایک خوبصورت گاڑی ہے۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اوشان X7 کراس اوور سیگمنٹ میں ایک بہترین اضافہ ہے۔ چنگان کی پہلی ڈومیسٹک کار چنگان ایلسون کے برعکس اسے وہ پہچان مل رہی ہے جس کی وہ مستحق ہے۔ ایلسوِن کی شروعات بہت مشکل تھی لیکن یہ کار صرف ایک سال میں مارکیٹ کی مقبول ترین کاروں میں سے ایک بن گئی ہے۔ جس کے بعد لگتا ہے کہ چنگان کی نئی کراس اوور سیڈان سے زیادہ کامیاب ہوگی۔