نئی نمبر پلیٹس اب فری مارکیٹ سسٹم کے تحت جاری کی جائیں گی

0 1,498

گزشتہ ہفتے ہم  نے آپ کو بتایا تھا کہ پنجاب کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں اب متعدد وینڈرز کے ذریعے اب گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نئی ​​نمبر پلیٹس جاری کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق اجراء کے عمل کو ہموار بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس معاملے کیلئے اب ’’فری مارکیٹ سسٹم‘‘ نافذ ہونے جا رہا ہے۔

ایکسائز کے ایک اہلکار نے پاک ویلز کو بتایا کہ محکمہ نئے سسٹم پر کام کر رہا ہے اور جلد ہی اس کا اعلان کرے گا۔ اس نئے فری مارکیٹ سسٹم کے تحت متعدد وینڈرز کو نئی پلیٹس جاری کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔ تاہم، محکمہ اسے ریگولیٹ کرے گا، بشمول سائز، میٹریل، فونٹ، اور پلیٹ کی شکل۔ اہلکار نے مزید کہا کہ نجی وینڈرز کی فہرست شہریوں کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔

نئے نظام کے تحت سب سے بڑی پیش رفت یہ ہے کہ شہری اپنے ہی شہروں سے پلیٹیں حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے لاہور سے پلیٹیں صرف ایک کمپنی جاری کرتی تھی۔ محکمہ عید کے بعد آگاہی مہم شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے اور اس کا باضابطہ اعلان کرنے کے لیے ایک تقریب بھی منعقد کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں 30 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے مالکان نئی نمبر پلیٹس کی فیس ادا کر چکے ہیں لیکن ان میں سے اکثر نے تاحال وصول نہیں کی جس سے ان کے لیے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ان مسائل کو حل کرنے کے مقصد سے صوبائی کابینہ نے نمبر پلیٹ کی تیاری پر حکومت کا کنٹرول ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اب مزید کمپنیاں نمبر پلیٹس بنا اور تقسیم کر سکتی ہیں۔ نئے نظام کے تحت اب لوگوں کو اپنی نمبر پلیٹس کی فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی جبکہ اس سے قبل صارفین کو فیس کی ادائیگی کرنا پڑتی تھی۔

اس نظام کا مقصد گاڑیوں کے مالکان کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو ہموار اور آسان بنانا ہے۔ ایکسائز کے ڈائریکٹر جنرل فیصل فرید ان تبدیلیوں کے نفاذ کی قیادت کر رہے ہیں۔ حکومت نے پہلے ہی نئی یا ڈپلیکیٹ نمبر پلیٹس کے لیے فیس وصول کرنا بند کر دی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.