پنجاب میں پرسنلائزڈ نمبر پلیٹ کیسے حاصل کریں؟

0 2,163

گزشتہ ماہ ستمبر کے اوائل میں ہم نے آپ کو مطلع کیا تھا کہ پنجاب حکومت ایک وینٹی نمبر پلیٹ سکیم لانے جا رہی ہے جس کے ذریعے آپ اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ کو اپنے نام یا کمپنی کی برانڈنگ کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔ تاہم، اس بار ہم ایک اور اپڈیٹ لے کر آئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ نیلامی کے ذریعے پرسنلائزڈ نمبر پلیٹ کیسے حاصل کی جا سکتی ہے۔

  • سب سے پہلے ایپ یا ویب پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کریں۔ اپنی ذاتی معلومات درج کریں، جس میں آپ کا شناختی کارڈ نمبر، ای میل ایڈریس، اور فون نمبر شامل ہیں، یہ تمام معلومات ضروری ہیں۔ جب آپ اپنی معلومات جمع کرائیں گے تو آپ کے موبائل نمبر یا ای میل پر ایک ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) بھیجا جائے گا۔ رجسٹریشن کی تصدیق کے لیے OTP درج کریں۔
  • رجسٹریشن کے بعد لاگ ان کریں، اپنی لاگ ان تفصیلات استعمال کرتے ہوئے ای-آکشن ایپ تک رسائی حاصل کریں۔
  • اپنا نمبر منتخب کریں ایپ یا پورٹل کے “ای-آکشن” سیکشن میں جائیں۔ اپنی پسند کا نمبر منتخب کریں، اور پھر اپنی گاڑی کا مکمل چیسی نمبر درج کریں، جو سیلز انوائس پر دیا گیا ہوتا ہے۔ یہ یقینی بنائیں کہ چیسی نمبر درست ہے کیونکہ ایک بار جمع ہونے کے بعد اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ نمبر جمع کرانے کے بعد ایک تصدیقی پیغام ظاہر ہوگا۔ آپ اپنے درخواست کی حیثیت “میری درخواستیں” سیکشن میں چیک کر سکتے ہیں۔
  • ادائیگی کیلئے آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے ایک پیمنٹ سلپ آئی ڈی (PSID) موصول ہوگی، جس میں ریزرو قیمت اور شرکت کی فیس شامل ہوگی۔ آپ موبائل بینکنگ، اے ٹی ایم، یا کسی بھی بینک کے ذریعے 100 روپے ادا کریں۔ ادائیگی کامیاب ہونے کے بعد آپ کی درخواست منظور ہو جائے گی، اور آپ نیلامی کے آغاز پر بولی لگانے کے قابل ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ اوپر بیان کردہ طریقہ کار پُرکشش نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لیے ہے۔ وینٹی نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لیے، متعلقہ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر ایک علیحدہ ٹیب دستیاب ہوگا۔ آپ اس ٹیب کے ذریعے اپنی پسند کی وینٹی نمبر کی کیٹیگری منتخب کر سکتے ہیں۔ ایپ کے ذریعے رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد، ایک سکروٹنی کمیٹی آپ کے منتخب کردہ وینٹی نمبر کا جائزہ لے کر اس کی منظوری دے گی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.