نئی لوکل سوزوکی ایوری کی آفیشل قیمت سامنے آ گئی
پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی (PSMC) نے باقاعدہ طور پر اپنی مِنی ایم پی وی، جو کہ چنگان کاروان کی حریف ہے، سوزوکی ایوری لانچ کر دی ہے اور کمپنی نے گاڑی کی قیمت کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ گاڑی کی خصوصیات اور تفصیلات کے حوالے سے ہمارے پاس تمام معلومات موجود ہیں جو آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
سوزوکی ایوری کی قیمت
سوزوکی ایوری کی قیمت درج ذیل ہے:
- ایوری27,99,000 (VXR VVT) روپے
- ایوری 27,49,000 (VX) روپے
سوزوکی ایوری نے بولان کی جگہ کیوں لی؟
2021 میں لاہور ہائی کورٹ نے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (EDB) کو ہدایت دی کہ تمام کار مینوفیکچررز اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اپنی گاڑیوں میں ایئر بیگز نصب کریں۔ اس حکم کے بعد، پاک ویلز نے EDB سے رابطہ کیا جس پر بورڈ کے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ مقامی مینوفیکچررز اور امپورٹرز کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ 2021 کے آخر تک عالمی حفاظتی معیارات (WP-29) کے مطابق ایئر بیگز نصب کریں۔ تاہم، کمپنیوں کو 18 ماہ کی توسیع دی گئی تھی۔ بعدا ازاں، اس ڈیڈلائن کو 2023 کے وسط تک بڑھا دیا گیا۔
اس کے باوجود، سوزوکی بولان ایئر بیگز کے بغیر فروخت ہوتا رہا یہاں تک کہ دی گئی توسیع شدہ مدت بھی ختم ہو گئی۔ EDB کے اہلکار نے مزید تصدیق کی کہ تمام گاڑیوں میں 2024 کے وسط تک ایئر بیگز لازمی ہوں گے، جس سے یہ اشارہ ملا کہ سوزوکی بولان جیسی گاڑیاں، جو اس اہم حفاظتی فیچر سے محروم ہیں، جلد ہی بند کر دی جائیں گی۔
ایئر بیگز کے قانونی تقاضا بننے کے بعد، پرانی سوزوکی بولان کے خاتمے کی توقع کی جا رہی تھی اور اس کی جگہ ایک نئے ماڈل کی امید کی جا رہی تھی اور یہ گزشتہ ماہ ہوا جب PSMC نے باضابطہ طور پر دہائیوں پرانی بولان کو بند کر کے سوزوکی ایوری متعارف کروائی۔
چنگان کاروان کی موجودہ قیمت
حوالے کے لیے چنگان کاروان کی موجودہ قیمت 30 لاکھ روپے ہے۔ سوزوکی ایوری مارکیٹ میں خاص طور پر کمرشل ٹیکسی کے طور پر مقبول ہے، لیکن یاد رکھنے والی اہم بات یہ ہے کہ یہ تمام درآمد شدہ یونٹس ہیں۔
آپ کے خیال میں نئی سوزوکی ایوری کی قیمت کیسی ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ موجودہ مارکیٹ کے حالات کے مطابق مناسب ہے؟ ہمیں کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔