کمپیوٹرائزڈ لائسنس کا اجراء 20 فروری سے شروع ہوگا

0 610

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک (لائسنسنگ اینڈ ٹریننگ) کراچی نے 20 فروری 2019ء سے ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والے ایک سرکاری اعلان میں  کمپیوٹرائزڈ لائسنس میں تبدیلی پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتھارٹی نے آگاہ کیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی پرانی بک رکھنے والے افراد 20 فروری سے 20 مئی 2019ء تک اسے کمپیوٹرائزڈ لائسنس میں تبدیل کروا سکتے ہیں۔ یہ عوام کی سہولت کے لیے کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں، اتھارٹی نے زور دیا کہ “مذکورہ تاریخ کے بعد کوئی پرانا ڈرائیونگ لائسنس ڈجیٹلائزڈ کمپیوٹرائزڈ سسٹم (DLS) میں تبدیل نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اس کی تجدید کی جائے گی۔” نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ 20 مئی 2019ء کے بعد کوئی دعویٰ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔

سرکاری اعلان ذیل میں دیکھیں:

مزید برآں، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک (لائسنسنگ اینڈ ٹریننگ) کراچی آفس کے علاوہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ اسلام آباد نے بھی یکم مارچ 2019ء سے دارالحکومت  میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے بایومیٹرک تصدیق کے عمل کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے اعلان کردہ نئی پالیسی کے مطابق اب خریدار اور فروخت کنندگان کو اپنی گاڑی منتقل کروانے کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر آنا ہوگا۔ مزید برآں سٹی ٹریفک پولیس (CTP) راولپنڈی نے کمپیوٹرائزڈ ٹریفک سائن ٹیسٹنگ سسٹم بھی جاری کیا ہے، جس کا مقصد ڈرائیونگ لائسنسنگ کے عمل کو مزید شفاف بنانا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر (CTO) تمام LTV اور HTV لائسنسز کے لیے موٹر وہیکل ایگزامنر (MVE) کے ساتھ روڈ سائنز کا ٹیسٹ لیں گے۔

مزید خبروں کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.