NLC نے جی ٹی روڈ پر مسافروں کی مدد کے لیے وہیکل ریکوری سروس شروع کردی

0 575

نیشنل لاجسٹکس سیل (NLC) نے NLC دوست ریکوری کے نام سے جی ٹی روڈ پر چھوٹی اور ہیوی گاڑیوں کے لیے ایک وہیکل ریکوری سروس جاری کردی ہے تاکہ مسافروں کی مدد دی جائے اور پاکستان میں لاجسٹکس کی صنعت کو سہولت فراہم کی جائے۔

یہ جی ٹی روڈ پر اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہے جو ٹرانسپورٹرز اور عام مسافروں کو کسی بھی حادثے یا گاڑی خراب ہونے کی صورت میں مدد دے گی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ سروس 24/7 دستایب ہوگی اور اس کے لیے جی ٹی روڈ کے ساتھ جدید ترین مشینری نصب کی گئی ہے۔ مزید برآں، کوئی بھی شخص ہیلپ لائن نمبر پر کال کر سکتا ہے جو اتھارٹی نے اس مقصد کے لیے مقرر کیا ہے تاکہ وہ دوران سفر خراب ہونے والی اپنی گاڑی کے لیے مدد لے سکے۔

جی ٹی روڈ پر ہیوی گاڑیوں کا خراب ہونا معمول ہے اور یہ نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈالتا ہے بلکہ ٹرانسپورٹرز کو مالی نقصان بھی ہوتا ہے، کیونکہ خرابی کے بعد وہ سڑک پر ہی پھنسے رہتے ہیں اور سازوسامان بروقت منزل تک نہیں پہنچا پاتے۔ نئی سروس ٹرانسپورٹرز کے لیے بہترین ہے کیونکہ انہیں فوری طور پر مدد ملے گی اور نتیجہ مالی خسارے کی صورت میں نہيں نکلے گا۔

یہ سروس ڈرائیورز ایمرجنسی اینڈ ریسٹ ایریاز (DERA) کا حصہ ہے جسے جلد ہی جاری کیا جائے گا۔ DERA سروس جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے افراد کو بین الاقوامی سطح کی تمام خدمات فراہم کرے گی جیسا کہ پارکنگ ایریاز، طبی امداد، کھانے پینے کے مقامات وغیرہ۔

یہ پوری سروس چین پاکستان اقتصادی راہداری کی وجہ سے ہیوی گاڑیوں میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر متعارف کروائی جا رہی ہے۔

عوام اور ٹرانسپورٹرز نے اسٹیک ہولڈرز کے ان اقدامات کو سراہا ہے جو اس سروس کو حقیقت میں ڈھال رہے ہیں۔ اس سروس سے پہلے جی ٹی روڈ پر ایسی کوئی منظم سہولت موجود نہیں تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.