ٹویوٹا کرولا کے تمام ماڈلز کی منفرد خصوصیات کا جائزہ

1 1,378

ٹویوٹا کرولا کا شمار پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی گاڑیوں میں ہوتا ہے۔یہاں اس کے متعدد ماڈلز دستیاب ہیں جن میں XLi کے دو، GLi کے دو اور آلٹِس کے پانچ ماڈل شامل ہیں۔ یوں نئی ٹویوٹا کرولا کی قیمت 17 لاکھ روپے سے شروع ہو کر 24 لاکھ روپے تک جاتی ہے۔ اگر آپ نئی ٹویوٹا کرولا خریدنا چاہتے ہیں اور بجٹ کی کوئی قید نہیں تو ان ماڈلز میں سے اپنے لیے بہترین ماڈل کا انتخاب قدرے مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔ خاص کر اگر آپ گاڑیوں میں حسب ضرورت دلچسپی رکھتے ہیں تو ضروری ہے کہ کسی بھی ماڈل کو اپنانے سے پہلے اس کے بارے میں مکمل طور پر جان لیا جائے۔ آج ہم آپ کو ٹویوٹا کرولا کے تمام ماڈلز کے درمیان فرق اور مماثلت بتا رہے ہیں۔

اس سے پہلے کہ ہم ٹویوٹا کرولا 2016 کے تمام ماڈلز کے درمیان فرق پر بات کریں، بہتر ہوگا کہ پہلے ان چیزوں پر نظر ڈال لی جائے جو کرولا کے تمام ہی ماڈلز میں یکساں ہیں۔ تو آئیے ٹویوٹا کرولا میں پیش کی جانے والی خصوصیات اور سہولیات پر نظر ڈالتے ہیں۔

ٹویوٹا کرولا (تمام ماڈلز) کی یکساں خصوصیات

خصوصیات تفصیلات
لمبائی 4620 ملی میٹر
چوڑائی 1175 ملی میٹر
اونچائی 1475 ملی میٹر
ویل بیس 2700 ملی میٹر
ٹرننگ ریڈیئس 5.4 میٹر
ڈگی میں گنجائش 470 لیٹر
بریکس اگلی جانب وینڈیلیٹڈ ڈسک
پچھلی جانب سالڈ ڈسک
سسپنشن اگلی جانب میکفرسن اسٹروٹ
پچھلی جانب ٹوریسون بیم
اسٹیبلائزنگ بار اگلی / پچھلی
اسٹیئرنگ برقی پاور اسٹیئرنگ سسٹم
اسٹیئرنگ کا انداز 3-اسکوپ و کالم
دھوپ سے بچانے والا شیڈ 2 اگلی نشستوں پر
ٹیکو میٹر جی ہاں
یپانو بلیک ٹرم جی ہاں
ٹائر و پہیے 195/65 آر15 اسٹیل
ایندھن ٹینک 55 لیٹر
چابی سے متعلق انتباہ جی ہاں
لائٹ سے متعلق انتباہ جی ہاں
WIL سیٹس جی ہاں
سیٹ بیلٹس دو آگے اور تین پیچھے
کرمپل زون جی ہاں
مڈ فلیپس جی ہاں
اینٹینا جی ہاں
دائیں و بائیں شیشہ جی ہاں (برقی لائٹس کے ساتھ)
ہیڈ لائٹس 4-لیمپ ملٹی رفلیکٹر
اسٹاپ لائٹ جی ہاں
پچھلے حصے پر کروم جی ہاں
پچھلی لائٹس ایل ای ڈی
سائیڈ بارز جی ہاں
لیمینیٹڈ ونڈ شیلڈ جی ہاں
ڈیجیٹل گھڑی جی ہاں
فٹ ریسٹ جی ہاں
انٹری سسٹم جی ہاں
اندرونی حصے کا رنگ سفید (ہاتھی دانت جیسا)
بجلی کا ساکٹ 12 والٹ
پچھلی جانب فرش بالکل ہموار
پچھلی نشستوں پر تکیے تین
اندرونی لیمپس جی ہاں

درج بالا ٹیبل میں وہ چیزیں درج ہیں کہ جو ٹویوٹا کرولا کے تمام ماڈلز میں بالکل ایک جیسی ہیں۔ اب ہم کرولا کے مختلف ماڈلز میں فرق پر بات کرتے ہیں۔ قارئین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اسے دو حصوں میں تقسیم کر رہے ہیں۔ پہلے حصے میں ٹویوٹا کرولا XLi اور GLi کے ماڈلز میں فرق بیان کریں گے جبکہ دوسرے حصے میں ٹویوٹا کرولا آلٹِس کے نام سے پیش کیے جانے والے پانچ ماڈلز کا موازنہ کریں گے۔ امید ہے اس سے قارئین کو سمجھنے میں زیادہ آسانی میسر آئے گی۔

ٹویوٹا کرولا XLi اور GLi کے ماڈلز میں فرق

خصوصیات XLi
لمیٹڈ ایڈیشن
GLi 1.3
مینوئل
GLi 1.3
آٹومیٹک
انجن کی قسم 2 NZ-FE 2 NZ-FE 2 NZ-FE
انجن کی قوت 1299cc 1299cc 1299cc
ایندھن کا نظام SFI بمع VVTi SFI بمع VVTi SFI بمع VVTi
انجن کی رفتار 84 ہارس پاور 84 ہارس پاور 84 ہارس پاور
ٹارک 121 نیوٹن میٹر 121نیوٹن میٹر 121 نیوٹن میٹر
گیئر 5-اسپیڈ مینوئل 5-اسپیڈ مینوئل 5-اسپیڈ ECT آٹومیٹک
پیڈل شفٹس x x x
کروز کنٹرول x x x
ABS + BA + EBD x جی ہاں جی ہاں
امموبلائزر x جی ہاں جی ہاں
ایئر بیگز x x x
ریورس گیئر انتباہ x x جی ہاں
تہ ہونے والے سائڈ مررز x x x
اگلی گِرل کروم جزوی جزوی جزوی
پہیوں کے کوور (انچ) 15 15 15
دھند میں نظر آنے والی تیز روشنیاں x x x
ہینڈل کا مشابہ رنگ جی ہاں جی ہاں جی ہاں
چھت پر کھڑکی x x x
ڈگی میں ٹرے x x x
ریموٹ کنٹرول x جی ہاں جی ہاں
ریموٹ سے ڈگی کھولنے کی سہولت x جی ہاں جی ہاں
ایئنرکنڈیشننگ / ہیٹر جی ہاں جی ہاں جی ہاں
اسٹیئرنگ پر بٹن x x x
سیٹ کی اونچائی تبدیل کرنے کی سہولت x x x
تفریحی نظام جی ہاں جی ہاں جی ہاں
کنسول باکس جی ہاں جی ہاں جی ہاں
سینٹرل ڈور لاکنگ x جی ہاں جی ہاں
گیئر شفٹ لیور اسٹینڈرڈ اسٹینڈرڈ گیٹ ٹائپ
اکانومی میٹر x x ایکو لیمپ + زون
پاور ونڈوز x جی ہاں جی ہاں
ملٹی انفارمیشن ڈسپلے جی ہاں جی ہاں جی ہاں
آرم ریسٹ + کپ ہولڈر x جی ہاں جی ہاں
نشستیں کپڑے کپڑے کپڑے
اگلی نشستوں پر لیمپ جی ہاں جی ہاں جی ہاں
پچھلی نشستوں کو تہہ کرنے کی سہولت x x x
اسپیکرز 2 4 4
اسپیڈو میٹر اسٹینڈرڈ اسٹینڈرڈ اسٹینڈرڈ
ریموٹ ٹرنک x جی ہاں جی ہاں
قیمت (روپے) 17,30,000 17,84,000 18,59,000

آخر میں ٹویوٹا کرولا 2016 کے مہنگے ترین ماڈلز کی منفرد خصوصیات پر نظر ڈالتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ قیمت کے علاوہ کن چیزوں میں یہ ماڈل ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔

ٹویوٹا کرولا آلٹِس کے پانچ ماڈلز میں فرق

خصوصیات آلٹِس 1.6 آلٹِس 1.8
6-مینوئل
آلٹِس گرانڈے 1.8
6-مینوئل
آلٹِس 1.8
CVTi
آلٹِس گرانڈے 1.8
CVTi
انجن کی قسم 1 ZR-FE 2 ZR-FE 2 ZR-FE 2 ZR-FE 2 ZR-FE
انجن کی قوت 1598cc 1798cc 1798cc 1798cc 1798cc
ایندھن کا نظام SFI بمع VVTi SFI بمع ڈیول VVTi SFI بمع ڈیول VVTi SFI بمع ڈیول VVTi SFI بمع ڈیول VVTi
انجن کی رفتار 120 ہارس پاور 138 ہارس پاور 138 ہارس پاور 138 ہارس پاور 138 ہارس پاور
ٹارک 154 نیوٹن میٹر 173 نیوٹن میٹر 173 نیوٹن میٹر 173 نیوٹن میٹر 173 نیوٹن میٹر
گیئر 4-اسپیڈ ECT آٹومیٹک 6-اسپیڈ مینوئل 6-اسپیڈ مینوئل CVT-i
(7-اسپیڈ سیکوئنشل)
CVT-i
(7-اسپیڈ سیکوئنشل)
پیڈل شفٹس x x x x جی ہاں
کروز کنٹرول x x x جی ہاں جی ہاں
ABS + BA + EBD جی ہاں جی ہاں جی ہاں جی ہاں جی ہاں
امموبلائزر جی ہاں جی ہاں جی ہاں جی ہاں جی ہاں
ایئر بیگز x 1 2 1 2
ریورس گیئر انتباہ جی ہاں جی ہاں جی ہاں جی ہاں جی ہاں
تہ ہونے والے سائڈ مررز x جی ہاں جی ہاں جی ہاں جی ہاں
اگلی گِرل کروم جزوی مکمل مکمل مکمل مکمل
پہیوں کے کوور (انچ) الائے + CTR الائے + CTR الائے + CTR الائے + CTR الائے + CTR
دھند میں نظر آنے والی تیز روشنیاں x جی ہاں جی ہاں جی ہاں جی ہاں
ہینڈل کا مشابہ رنگ جی ہاں جی ہاں بمع کروم جی ہاں بمع کروم جی ہاں بمع کروم جی ہاں بمع کروم
چھت پر کھڑکی x x جی ہاں x جی ہاں
ڈگی میں ٹرے x جی ہاں جی ہاں جی ہاں جی ہاں
ریموٹ کنٹرول جی ہاں جی ہاں (بمع چابی) جی ہاں (بمع چابی) جی ہاں (بمع چابی) جی ہاں (بمع چابی)
ریموٹ سے ڈگی کھولنے کی سہولت جی ہاں جی ہاں جی ہاں جی ہاں جی ہاں
ایئنرکنڈیشننگ / ہیٹر جی ہاں جی ہاں جی ہاں بمع کلائمٹ کنٹرول جی ہاں جی ہاں بمع کلائمٹ کنٹرول
اسٹیئرنگ پر بٹن x جی (آڈیو + MID) جی (آڈیو + MID) جی (آڈیو + MID) جی (آڈیو + MID)
سیٹ کی اونچائی تبدیل کرنے کی سہولت x x جی ہاں x جی ہاں
تفریحی نظام جی ہاں جی ہاں جی ہاں جی ہاں جی ہاں
کنسول باکس جی ہاں جی ہاں جی ہاں جی ہاں جی ہاں
سینٹرل ڈور لاکنگ جی ہاں جی ہاں جی ہاں جی ہاں جی ہاں
گیئر شفٹ لیور گیٹ ٹائپ اسٹینڈرڈ نصف چمڑے گیٹ ٹائپ گیٹ ٹائپ
اکانومی میٹر ایکو لیمپ + زون x x ایکو لیمپ + زون ایکو لیمپ + زون
پاور ونڈوز جی ہاں جی ہاں جی ہاں جی ہاں جی ہاں
ملٹی انفارمیشن ڈسپلے جی ہاں رنگین LCD رنگین TFT رنگین TFT رنگین TFT
آرم ریسٹ + کپ ہولڈر جی ہاں جی ہاں جی ہاں جی ہاں جی ہاں
نشستیں بہترین کپڑے بہترین کپڑے جزوی چمڑے جزوی چمڑے جزوی چمڑے
اگلی نشستوں پر لیمپ جی ہاں جی ہاں جی ہاں (بمع سامان رکھنے کی جگہ) جی ہاں
(بمع سامان رکھنے کی جگہ)
جی ہاں
(بمع سامان رکھنے کی جگہ)
پچھلی نشستوں کو تہہ کرنے کی سہولت x جی ہاں جی ہاں جی ہاں جی ہاں
اسپیکرز 6 6 6 6 6
اسپیڈو میٹر اسٹینڈرڈ آپٹیٹرون آپٹیٹرون آپٹیٹرون آپٹیٹرون
ریموٹ ٹرنک جی ہاں جی ہاں جی ہاں جی ہاں جی ہاں
قیمت (روپے) 19,94,000 20,69,000 22,29,000 21,94,000 23,79,000
Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.