گاڑی، موٹر سائیکل اور دیگر سواریوں میں انجن کو وہی اہمیت حاصل ہے کہ جو انسان کے جسم میں دل کو دی جاتی ہے۔ لفظ انجن دراصل قدیم فرانسیسی لفظ ‘engin’ سے اخذا کیا گیا ہے۔ موجودہ دور کی زیادہ تر گاڑیوں میں 4-اسٹروک کمبسشن سائیکل استعمال کیا جاتا ہے۔ اس انجن کو 1867 میں نیکلولس آوٹو نے تیار کیا تھا اور اسی نام کی نسبت سے اسے آوٹو سائیکل (Otto Cycle) بھی کہا جاتا ہے۔ کارل بینز کی بنائی جانے والی پہلی سواری میں اسی سائیکل کی مدد سے تیار کیے جانے والا انجن شامل تھا۔
آج ہماری سڑکوں پر مختلف اقسام کے انجن کی حامل گاڑیاں سفر کرتی نظر آرہی ہیں جن میں ہائبرڈ اور برقی انجن والی سواریاں بھی شامل ہیں۔ گاڑیاں بنانے والے ادارے انجن کو بہتر، طاقتور اور کم ایندھن میں زیادہ چلنے کے قابل بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس حوالے سے ذیل میں ایک ویڈیو پیش خدمت ہے جس میں آج استعمال ہونے والے مختلف انجن کی اقسام پر تفصیلاً روشنی ڈالی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی میں انجن آئل کی مقدار اور معیار معلوم کرنے کا آسان طریقہ