ہونڈا اٹلس کا منافع آدھا رہ گیا

0 130

منگل 31 جولائی 2018ء کو ہونڈا اٹلس نے جون 2018ء کو مکمل ہونے والی سہ ماہی کے لیے اپنا منافع ظاہر کیا اور ادارے کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق کمپنی کے منافع میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔

ہونڈا نے گزشتہ سہ ماہی میں 1.050 ارب روپے منافع حاصل کیا، لیکن گزشتہ سال کے اسی عرصے میں اس نے 2.086 ارب روپے کمائے تھے۔ واضح رہے کہ منافع میں مجموعی کمی کے باوجود گزشتہ سہ ماہی میں مجموعی آمدنی میں 13 فیصد اضافہ ہوا جس میں 10,736 یونٹس فروخت کیے گئے، کیونکہ ادارہ رواں سال تین مرتبہ اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا چکا ہے۔

مزید برآں، ہونڈا پاکستان نے PSX کو بھیجے گئے نوٹس میں یہ بھی ظاہر کیا کہ اس کی فروخت کے حجم میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے جس میں سوک اور سٹی کار کے ماڈلز میں 21 فیصد نمو دیکھی گئی۔ فی حصص آمدنی (EPS) اپریل تا جون کی سہ ماہی میں 7.4 تھی، جبکہ پچھلے سال کے اسی عرصے میں یہ 14.7 روپے تھی۔

یہ زوال ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گھٹتی ہوئی قدر اور خام مال کی بڑھتی ہوئی لاگت کی وجہ سے آیا۔ مزید برآں، منافع کم ہونے کی ایک اور وجہ 44 فیصد کی ٹیکس شرح ہے کیونکہ سہ ماہی کے دوران سپر-ٹیکس لگایا گیا۔

مزید برآں، پاک سوزوکی بھی گزشتہ سہ ماہی کے لیے اپنا منافع ظاہر کر چکا ہے اور اس کا خالص منافع بھی 43 فیصد کی بہت بڑی کمی کے ساتھ 394 ملین تک پہنچا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے آتے رہیے PakWheels.com پر۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.