جولائی کے لیے پٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے تک کا اضافہ ہوگا

0 93

وفاقی حکومت مبینہ طور پر جولائی 2019ء کے لیے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر رہی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں یہ تبدیلی امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے ہوگی۔ البتہ PakWheels.com سے بات کرتے ہوئے ایک صنعتی ماہر نے کہا کہ بہت زیادہ امکان ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرے۔ 

اتھارٹی 30 جون 2019ء کو حتمی فیصلہ کرے گی۔ 

موجودہ قیمتیں کچھ یوں ہیں:

پٹرول: 112.68 روپے فی لیٹر 

ہائی اسپیڈ ڈیزل: 126.82 روپے فی لیٹر

مٹی کا تیل: 98.46 روپے فی لیٹر

لائٹ اسپیڈ ڈیزل: 88.62 روپے فی لیٹر

واضح رہے کہ روپے کی گھٹتی ہوئی قدر کی وجہ سے ہونڈا، الحاج فا، اِسوزو اور پاک سوزوکی پہلے ہی اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکے ہیں۔ 

آٹوموٹو انڈسٹری کی ایسی ہی دیگر خبروں کے لیے پاک ویلز کے ساتھ رہیے۔ اپنے تبصرے ذیل میں کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.