پاکستان میں موجود 5 محفوظ ترین جاپانی گاڑیاں

0 542

حال ہی میں ہونے والی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جاپانی گاڑیاں دنیا میں موجود سب سے زیادہ محفوظ ترین گاڑیاں ہیں۔ انشورنس انسٹیٹیوٹ فار ہائی وے سیفٹی نے 48 گاڑیوں کو “ٹاپ سیفٹی پک پلس” ایوارڈ دیا اور ان میں سے آدھی گاڑیاں میڈ ان جاپان ہیں۔ صرف ہونڈا، سبارو، اور ٹویوٹا کی ہی 23 گاڑیاں ان 48 گاڑیوں میں شامل ہیں۔ اس سب کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا کہ پاکستان میں موجود محفوظ ترین جے ڈی ایم گاڑیوں کی ایک فہرست مرتب کی جائے۔

4 جنریشن ٹویوٹا پریئس

Toyota-Prius-2016
1997 میں اپنی لانچ سے لے کر اب تک ٹویوٹا پریئس سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ہائبرڈ کار ہے جس کے اب تک 5.7 ملین یونٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ گرین کار کانگریس کے مطابق، 4 جنریشن ٹویوٹا پریئس اس ریکارڈ کو برقرار رکھے گی۔ بہت زیادہ فروخت ہونے کے علاوہ یہ گاڑی دنیا کی محفوظ ترین گاڑیوں میں بھی شمار ہوتی ہے۔ یورو این سی اے پی اور جاپان نیو کار اسیسمنٹ پروگرام کے تحت اس گاڑی کو حفاظتی انتظامات میں 5 سٹار ریٹنگ دی گئی ہے۔ اس نئی 4 جنریشن پریئس میں ٹویوٹا کا نیا گلوبل آرکیٹیکچر بیس پلیٹ فارم استعمال کیا گیا ہے اور اس میں استعمال ہونے والا انتہائی مظبوط سٹیل کیبن سے ہر قسم کی پاور کو دور رکھتا ہے۔ ٹویوٹا پریئس میں 6 ایس آر ایس ایئر بیگز، اے بی ایس بریکس، اور وہیکل سٹیبلٹی کنٹرول شامل ہیں۔ نئی ٹویوٹا پریئس میں ہیڈ اپ ڈسپلے، ڈائنمک ریڈار کروز کنٹرول، اور پری کولیثن وارننگ سسٹم بھی نصب ہے جو اسے اس کے پہلے ماڈلوں سے بھی بہتر بناتا ہے۔

ہونڈا ویزل ہائبرڈ زیڈ

Honda-Vezel
ہونڈا ویزل پاکستان کی ایک بہت مشہور کراس اوور گاڑی ہے اور جے این سی پی کے مطابق یہ ایک محفوظ ترین گاڑی ہے کیونکہ اس نے تمام حفاظتی ٹیسٹوں میں 5 ریٹنگ حاصل کی ہے۔ ویزل میں 8 ایئر بیگز، سٹیبلٹی کنٹرول سسٹم، رین سینسنگ وائپر، ریورس پارکنگ کیمرہ اور ڈیمیج میٹیگیشن بریک سسٹم موجود ہے۔ ویزل ہائبرڈ زیڈ نہ صرف جے این سی پی کی محفوظ ترین گاڑیوں میں شامل ہے بلکہ یہ 1500 سی سی سے کم گاڑیوں کی کیٹگری میں سب سے زیادہ محفوظ ترین گاڑی بھی ہے۔

9 جنریشن ہونڈا اکارڈ

honda-accord-2017
9 جنریشن ہونڈا اکارڈ کو 2013 میں متعارف کروایا گیا اور اس کا شمار پاکستان میں موجود مہنگی ترین گاڑیوں میں ہوتا ہے کیونکہ اس کی قیمت 112 لاکھ روپے ہے مگر یہ آپ کے پیسے کی بہترین ویلیو فراہم کرتی ہے۔ ہونڈا اکارڈ کو این جے سی پی کی جانب سے 5 سٹار ریٹنگ دی گئی ہے اور خصوصی طور پر سامنے سے تصادم میں اس کی ریٹنگ بہت زیادہ اچھی ہے۔ ہونڈا اکارڈ 6 ایئر بیگز، کروز کنٹرول، رین سینسنگ وائپر، پارکنگ سنسر، ہل سٹارٹ اسسٹنٹ، وہیکل سٹیبلٹی کنٹرول، اور ٹریکشن کنٹرول سے لیس ہے۔

ایکس وی 50 ٹویوٹا کیمرے

camry
ایکس وی 50 جنریشن کی ٹویوٹا کیمرے کو 2011 میں متعارف کروایا گیا اور یہ امریکہ اور مڈل ایسٹ کی مارکیٹ میں بہت مقبول رہی۔ ایکس وی 50 ٹویوٹا کیمرے کو یورو این سی اے پی جیسے مستند ادارے کی جانب سے 5 سٹار ریٹنگ دی گئی۔ ٹویوٹا کیمرے وہیکل سٹیبلٹی کنٹرول، 6 ایئر بیگز، پارکنگ کیمرہ اور سنسر سے لیس ہے۔

4 جنریشن ہونڈا سی آر وی

2015-honda-cr-v-facelift-pricing-specifications-announced-photo-gallery_15
4 جنریشن ہونڈا سی آر وی چند ماہ پہلے ہی پاکستان میں متعارف کروائی گئی ہے۔ سی آر وی ایک فرنٹ انجن فور وہیل ڈرائیو کراس اوور ہے۔ سی آر وی ہونڈا کی ایک اور گاڑی ہے جسے جے این سی پی کی جانب سے 5 سٹار ریٹنگ دی گئی ہے۔ سی آر وی میں اے بی ایس بریکس، الیکٹرونک بریک فورس ڈسٹریبیوشن، ویکل سٹیبلٹی کنٹرول، ہل سٹارٹ اسسٹنٹ، 6 ایئر بیگز اور کروز کنٹرول جیسے جدید حفاظتی فیچرز شامل ہیں.

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.