سوزوکی سوئفٹ چوتھی جنریشن کی تفصیلات جو پاکستان میں لانچ کی جائے گی

0 3,643

پاک ویلز پہلے ہی بتا چکا ہے کہ سوزوکی سوئفٹ اگست 2021 میں بند کر دی جائے گی۔ ایک نوٹیفکیشن میں کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اگلے سال گاڑی کی دوسری جنریشن کی پیداوار روک دے گی۔ البتہ بڑا سوال اس کے متبادل کے حوالے سے ہے۔ خریداروں کا اہم ترین سوال یہ ہے کہ کیا کمپنی اس کی جگہ چوتھی جنریشن کی سوئفٹ کو دے گی، اور اگر اس کا جواب ہاں ہے تو ایسا کب ہوگا؟

اب ذرائع کا کہنا ہے کہ چوتھی جنریشن کی سوئفٹ پاکستان میں آئے گی۔ البتہ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ 2021 کے اختتام پر آئے گی یا 2022 کے آغاز میں۔

پاکستان میں سوئفٹ کی منسوخ کی گئی جنریشنز:

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ انٹرنیشنل  مارکیٹ میں سوزوکی چوتھی جنریشن کی  گاڑی فروخت کر رہا ہے۔ سوزوکی نے یہ جنریشن 2016 میں لانچ کی تھی اور اپنی زندگی مکمل کرنے کے بعد کمپنی اسے 2021 میں بند کر دے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں چوتھی جنریشن تب آئے گی جب باقی دنیا میں ویسے ہی اس کا خاتمہ ہو چکا ہوگا، اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔

اگر آپ پاکستان میں سوئفٹ کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ دنیا میں دوسری جنریشن 2004 میں آئی تھی۔ 2010 میں اس کا سفر مکمل ہوا اور اسی سال سوزوکی نے اسے پاکستان میں لانچ کیا۔ تب سے یہ عالمی سطح پر منسوخ شدہ جنریشن مقامی سڑکوں پر دوڑتی پھرتی نظر آ رہی ہے۔

پھر بھی ہم سمجھتے ہیں کہ چوتھی جنریشن کی سوزوکی سوئفٹ لوکل مارکیٹ میں ایک اچھا اضافہ ہوگی، حالانکہ اس وقت تک دنیا بھر میں صارفین اسے چھوڑ چکے ہوں گے۔

چوتھی جنریشن کی سوئفٹ کے فیچرز:

ہم پہلے ہی اس گاڑی کے نمایاں فیچرز پر بات کر چکے ہیں۔ نئی جنریشن کے پلیٹ فارم “HEARTTECH” پر مبنی نئی سوئفٹ لائٹ ویٹ کلاس باڈی میں بہترین لگتی ہے۔ نئی جنریشن پچھلی جنریشن کی سوئفٹ گاڑیوں کے مقابلے میں مکمل طور پر نیا لُک رکھتی ہے۔

چوتھی جنریشن کی سوزوکی سوئفٹ کا ایکسٹیریئر:

پچھلے ماڈل کی سوئفٹ گاڑیوں کی طرح چوتھی جنریشن کی کار بھی ایک چھوٹی لیکن خوبصورت نظر آنے والی ہیچ بیک کی حیثیت سے اپنی شکل و صورت برقرار رکھتی ہے۔  پروجیکٹر-ہیڈلیمپس، LED-ٹیل لیمپس، LED-DRLs اور کروم گرِل جیسے ظاہری add-ons اسے نمایاں اور پریمیم صورت دیتے ہیں۔

انٹیریئر:

سوئفٹ کے انٹیریئر کو بھی بہتر بنایا گيا ہے جو آنکھوں کو زیادہ بھلا لگتا ہے۔ انٹیریئر کے کئی عناصر جیسا کہ سینٹرل کونسول، گیئر باکس اور اسٹیئرنگ ویل کو  سلوَر رنگ کی کوٹنگ کے ساتھ نمایاں کیا گیا جو کیبن کے لُک اور احساس کو  بہتر بناتا ہے۔

چوتھی جنریشن کی سوزوکی سوئفٹ کا انجن:

چوتھی جنریشن کی سوئفٹمختلف انجن configurations سے لیس ہے جن میں 3 سلنڈر 1.0 لیٹر بُوسٹر-جیٹ انجن ، KB12 1.2L پٹرول، SVS ہائبرڈ اور 1.3L اور 1.5L سمیت چند ڈیزل انجنز شامل ہیں۔ ان میں سے ممکنہ طور پر KB12 1.2L انجن پاکستان پہنچنے کا امکان زیادہ ہے۔

چوتھی جنریشن کی سوزوکی سوئفٹ کی ممکنہ قیمت:

پاکستان میں سوئفٹ کی موجودہ قیمت 20.3 سے 21.8 لاکھ روپے ہے، جس کا مطلب ہے کہ چوتھی جنریشن 23 سے 25 لاکھ روپے کی ہوگی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.