لکی موٹرز نے ‘پیجو برانڈ’ آفیشلی طور پر لانچ کر دیا

0 774

لکی موٹرز نے فرانسیسی برانڈ پیجو کیساتھ آفیشل پارٹنرشپ کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ مارکیٹ پیجو کی پہچان بنانے کیلئے کمپنی میں آفیشل ویب سائیٹ اور سوشل میڈیا پیجز بھی لانچ کر دئیے ہیں۔ پیجو کو پاکستان میں لانے سے متعلقہ لکی موٹرز پاکستان کا پیغام یہ ہے:

“الحمدللہ، ہم نے تمام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ آج پیجیو پاکستان ویب سائٹ کو باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے۔ یہ اب تک ہمارے لیے ایک بہترین سفر رہا ہے۔ ہماری برانڈ ٹیم کے جذبے، عزم، لگن اور استقامت اور ہماری انتظامیہ کی رہنمائی کے ساتھ  ہم نے یہ اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔

اس ویب سائیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا مقصد پیجو کو انڈسٹری میں پہچان بنانا اور صارفین، ملازمین اور بزنس پارٹنرز کے مابین خوشی اور جوش کی فضا پیدا کرنا ہے۔

ہمیں امید ہے کہ کِیا کی کامیاب لانچ کے بعد پیجو بھی مارکیٹ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی۔

اس تاریخی برانڈ کے لیے امید افزا سفر شروع کرنا ہمارے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔ ایک ٹیم کے طور پر ہم حیرت انگیز کام کر سکتے ہیں۔

پاکستان میں ‘پیجو’ کی آنے والی گاڑیاں

کِیا کے کامیاب آغاز کے بعد لکی موٹرز اب ایک فرانسیسی کار برانڈ لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ مقامی مارکیٹ کے لیے ہم نے کمپنی کو تین پیجو گاڑیاں، پیجو2008 ، پیجو 3008 اور پیجو 5008 کی ٹیسٹنگ کرتے دیکھا ہے۔ وہی تین کاریں پیجو کی آفیشل ویب سائٹ پر “Lions Of Our Time” کے طور پر نمایاں ہیں۔

 

Peugeot Cars

ہم امید کرتے ہیں کہ لکی موٹرز کمپنی 2021 کے آخر تک پیجو 2008 لانچ کر دے گی جبکہ باقی دو گاڑیاں 2022 میں لانچ کی جائیں گی۔

پیجو لکی موٹرز ویب سائیٹ یہاں سے چیک کریں، پیجو یوٹیوب چینل کو بھی سبسکرائیب کریں، پیجو فیس بک، پیجو انسٹاگرام، پیجو ٹوئٹر کو لائک اور فالو کریں اور برانڈ سے متعلقہ کسی بھی آںے والی خبر سے با خبر رہیں۔ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں پیجو گاڑیوں سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.