MG ایچ ایس ایکسکلوژیو کی ڈلیوری جلد شروع ہونے کا امکان

0 1,803

اگر آپ کو یاد ہو تو ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ ایم جی پاکستان نے نیا ویرینٹ “ایم جی ایچ ایس ایکسکلوژیو” لانچ کیا ہے۔ کمپنی نے اس اعلان کے ساتھ گاڑی قیمت 5,449,000 روپے سے بڑھا کر 5,749,000 روپے کر دی تھی۔ نئی گاڑی میں چند اضافی فیچرز متعارف کروانے کے بعد گاڑی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا۔

کمپنی کے مطابق گاڑی میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں:

  • ڈیجیٹل انسٹرومینٹل پینل
  • ڈیجیٹل سپیڈومیٹر
  • ٹرافی مونوگرام

اس کے علاوہ رپورٹس کے مطابق نئی گاڑی میں ایکسٹریئر کا نیا رنگ سلور  اور نیا الائے وہیل ڈیزائن بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔

 MGایچ ایس ایکسکلوژیو سے متعلقہ تازہ ترین اپ ڈیٹ

MGایچ ایس ایکسکلوژیو سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ یہ ہے کہ اس کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ رہی ہے۔ ہمارے ذرائع کے مطابق یہ کھیپ رواں ماہ کے آخر تک پاکستان پہنچ جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی 15 نومبر 2021 کے بعد اس گاڑی کی ڈیلیوری شروع کرے گی۔ گاڑی کی بکنگ کروانے والوں کے لے یہ بڑی خبر ہے کیونکہ اب ان کا انتظار ختم ہونے والا ہے۔

ہمارے دیگر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم جی ایچ ایس ایکسکلوژیو کے 300 یونٹ پہلے ہی کراچی پورٹ پر پہنچ چکے ہیں جبکہ 400 مزید پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمپنی اس ماہ کے آخر تک ان 700 یونٹوں کو صاف کردے گی۔

MG HS PHEV کی بکنگ شروع

دوسری بڑی خبر یہ ہے کہ گزشتہ ماہ ایم جی پاکستان نے (پلگ اِن ہائبرڈ وہیکلز) کی بکنگ شروع کی تھی جس کے محدود تعداد میں سی بی یو یونٹس فروخت کے لیے موجود تھے۔

کمپنی کے مطابق، ایم جی ایچ ایس پلگ ان ہائبرڈ ماڈل 7.89 ملین روپے کی قیمت میں فروخت کیلئے دستیاب تھا۔ آپ 25 لاکھ روپے ادا کر کے اس کی بُکنگ کر سکتے ہیں۔ جس کی ڈلیوری متوقع طور پر دسمبر 2021 میں ہو سکتی ہے۔ اس گاڑی کا ایک CBU یونٹ ایم جی لاؤنج، پیکجز مال، لاہور میں نمائش کے لیے موجود تھا۔ یہاں ڈسپلے پر ماڈل کی خصوصی تصاویر ہیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ ایم جی پاکستان جلد مارکیٹ کو ایک بار پھر اپنی طرف متوجہ کرتے ہوئے اور صارفین میں اپنی مزید جگہ بنائے گی۔

آٹوموبائل انڈسٹری سے متعلق مزید خبروں اور تجزیوں کے لیے پاک وہیلز بلاگ وزٹ کرتے رہیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.