ایم جی ایچ ایس بمقابلہ ہیونڈائی ٹوسان – ایک کمپیریزن

0 7,065

اپنی کمپیریزن سیریز میں مزید آگے بڑھتے ہوئے اس مرتبہ آپ کے لیے MG-HS اور ہیونڈائی ٹوسان کے مابین فیچر اور خصوصیات کا کمپیریزن یعنی تقابل لائے ہیں۔ اس سے پہلے ہم HS کا کِیا اسپورٹیج کے ساتھ تقابل کر چکے ہیں۔ MG HS حال ہی میں لوکل مارکیٹ میں آئی ہے؛ جبکہ ٹوسان پہلے ہی پاکستان میں مستحکم وجود رکھتی ہے۔

دونوں کومپیکٹ SUVs کا کمپیریزن کچھ یوں ہے:

انجن – MG HS بمقابلہ ہیونڈائی ٹوسان:

‏MG HS ایک 1500cc کا ٹربوچارجڈ انجن رکھتی ہے جو 160hp اور 250Nm ٹارک کے ساتھ ہے۔ جبکہ ٹوسان 2000cc کا نیچرلی ایسپائریٹڈ انجن رکھتی ہے، جو 155hp اور 196Nm پیدا کرتا ہے۔

ٹرانسمیشن:

MG نے 7-اسپیڈ آٹو ڈوئل کلچ ٹرانسمیشن (DCT) انسٹال کر رکھی ہے جبکہ ہیونڈائی کی SUV میں 6-اسپیڈ آٹو ٹرپ ٹرونک ٹرانسمیشن ہے۔

کروز کنٹرول:

MG کی گاڑی ایڈاپٹِو کروز کنٹرول رکھتی ہے جو سڑک پر ٹریفک کے لحاظ سے اسپیڈ کو کنٹرول کرتی ہے۔ جبکہ ہیونڈائی کی SUV میں اسپیڈ لمِٹر کروز کنٹرول ہے جو گاڑی کی رفتار کو مستقل برقرار رکھتا ہے۔

کیمرے – MG HS بمقابلہ ہیونڈائی ٹوسان:

ہیونڈائی ٹوسان ریئر کیمرے رکھتی ہے، جبکہ MG کی ایس یو وِی 360 ڈگری کے کیمروں کے ساتھ آتی ہے، جو ڈرائیور کو ہر طرف کا مکمل نظارہ دیتے ہیں۔

بیٹھنے کی گنجائش:

دونوں گاڑیاں پانچ مسافروں کو بٹھانے کی گنجائش رکھتی ہیں، جو انہیں اس کیٹیگری میں برابر بنا رہی ہے۔

ایئر بیگز – MG HS بمقابلہ ہیونڈائی ٹوسان:

ہیونڈائی کی SUV صرف 2 ایئربیگز رکھتی ہے جبکہ MG نے اپنی گاڑیوں میں 6 ایئربیگز لگا رکھے ہیں، جو نئی گاڑی کو ڈرائیور اور مسافروں دونوں کے لیے محفوظ بنا رہے ہیں۔

انٹیریئر کلر آپشنز:

MG انٹیریئر میں تین رنگوں کا آپشن دیتی ہے جبکہ ٹوسان صرف ایک کلر اسکیم میں آتی ہے۔

اینٹی کولیژن سسٹم – MG HS بمقابلہ ہیونڈائی ٹوسان:

MG اپنی گاڑی میں جدید ترین اینٹی کولیژن سسٹم رکھتی ہے، جو گاڑی کے سامنے کسی بھی چیز کے اچانک سامنے آنے کی صورت میں بریک لگاتا ہے۔ دوسری جانب ہیونڈائی میں یہ فیچر موجود نہیں۔

لَین اسسٹ سسٹم اور پیڈل شفٹرز:

MG میں لَین-اسسٹ سسٹم اور پیڈل شفٹرز دونوں ہیں جبکہ ٹوسان میں یہ دونوں فیچرز موجود نہیں۔

وائرلیس چارجنگ – MG HS بمقابلہ ہیونڈائی ٹوسان:

ہیونڈائی ٹوسان وائرلیس چارجنگ کے فیچر کے ساتھ آتی ہے، جبکہ MG میں یہ آپشن موجود نہیں ہے۔

کارنرنگ لائٹس:

ٹوسان کارنرنگ لائٹس کا فیچر رکھتی ہے جو رات کے وقت ڈرائیو کو زیادہ محفوظ اور آسان بناتا ہے، جبکہ MG نے اپنی SUV میں یہ آپشن پیش نہیں کیا۔

رَین سینسرز:

‏MG رَین سینسرز کا فیچر رکھتی ہے جبکہ ہیونڈائی نے اپنی گاڑی میں یہ آپشن نہیں دیا۔

قیمت:

‏MG HS کی قیمت 55 لاکھ روپے ہے جبکہ ٹوسان کی قیمت 56 لاکھ روپے ہے۔

 

MG HS Vs. Hyundai Tucson

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.