پاک سوزوکی 2021 کا پہلی سہ ماہی میں ریکارڈ منافع

0 2,622

پاکستان میں گاڑیاں بنانے والے بڑے اداروں میں سے ایک پاک سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے پہلی سہ ماہی میں 777.85 ملین کا زبردست منافع ظاہر کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس نے گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 941.4 ملین ڈالرز کا خسارہ ریکارڈ کیا تھا۔ کمپنی نے 31 مارچ 2021ء کو ختم ہونے والی سال کی پہلی سہ ماہی کے لیے مالیاتی نتائج کا ڈیٹا پیش کیا ہے۔

ریونیو میں اضافہ:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن میں کمپنی نے فروخت میں اضافے اور بہتر گراس مارجنز یعنی خالص فروخت اور مجموعی منافع کے تناسب کو وجہ بتایا ہے۔ PSMC کا ریونیو 103 فیصد اضافے کے ساتھ 36.09 ارب روپے تک جا پہنچا جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 17.74 ارب روپے تھا۔ کمپنی کا ریونیو بھی گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 36 فیصد بڑھا ہے، جس کی وجہ مجموعی طور پر ہونے والی زیادہ فروخت ہے۔ سال بہ سال آمدنی میں 106 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کی بدولت ہوا۔ علاوہ ازیں، مارچ 2020 میں کووِڈ-19 کے اثرات بھی اتنے بڑے اضافے کی وجہ بنے۔

بہتر میکرو اکنامکس نے بھی سوزوکی کا منافع بڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

پاک سوزوکی کے گراس مارجنز:

زیادہ حجم کی وجہ سے بہتر فکسڈ کاسٹ سروس کی بدولت گراس مارجنز بھی نسبتاً بہتر قرار پائے۔ کمپنی کے مطابق اس کے مارجنز میں سال بہ سال میں 209ppt کا اضافہ ہوا ہے۔ بُکنگز میں اضافے کی وجہ سے سوزوکی کی دیگر آمدنی گزشتہ سال کے 64.9 ملین روپے کے مقابلے میں اس مرتبہ 855.90 فیصد (619.29 ملین روپے) رہی۔

فائنانس لاگت:

کمپنی کی فائنانس لاگت 76.42 فیصد کم ہو کر 260 ملین روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 11.4 روپے فی حصص کے نقصان کے مقابلے میں 9.45 روپے کی فی حصص آمدنی بھی رپورٹ کی گئی۔

‏PAMA کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی نے ماہ بہ ماہ میں 14.1 فیصد کا اور سال بہ سال میں 280.1 فیصد کا غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے مارچ 2021ء میں 10,161 گاڑیاں فروخت کیں۔

اعداد و شمار نے ظاہر کیا کہ کمپنی نے 2020ء کا مشکل سال گزارنے کے بعد بڑا منافع ریکارڈ کیا ہے۔ پاک سوزوکی سالہا سال سے پاکستان میں ہیچ بیک گاڑیوں کے شعبے میں چھایا ہوا ہے اور لگتا ہے کہ مستقبلِ قریب میں بھی اس کا غلبہ ایسے ہی جاری رہے گا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.