وائپرز سے پیدا ہونے والا شور روکنے کی 6 ٹپس

0 1,645

سوچیے کہ آپ بارش میں گاڑی چلا رہے ہیں اور آپ کے وائپرز ایک منحوس سی آواز پیدا کر رہے ہیں، یہ ڈرائیور اور مسافروں دونوں کے لیے بہت جھنجھلاہٹ کا باعث بن سکتی ہے اور ایسی آواز ہوتی ہے کہ نظر انداز بھی نہیں کر سکتے۔ اس لیے آئیے اس آواز کو روکنے اور بارش کے کسی خوبصورت دن لمبی ڈرائیو کا بہترین لطف اٹھانے کے لیے آپ کو کچھ طریقے بتاتے ہیں۔

Wiper-Blade-Replacement

وائپر بلیڈز سے آواز آنے کی وجوہات:

ونڈ شیلڈ وائپرز سے ایسی آواز آنے کی وجوہات ان کی کنڈیشن کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں۔ ہو سکتا ہے وائپرز گندے ہوں، کڑک ہو گئے ہوں یا پھر ہو سکتا ہے ان کی اسمبلی گل چکی ہو۔

گاڑی کے وائپرز سے آواز آنے کو روکنے کے لیے نیچے تفصیلاً کچھ نکات کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔

صفائی:

اس طرح کی آواز آنے کی ایک اہم وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ وائپرز یا ونڈ اسکرین صاف نہ ہو۔ وائپر بلیڈز اور ونڈ شیلڈ پر گرد اور مٹی بھی آواز کے مسئلے کی وجہ ہو سکتی ہے۔ ونڈ شیلڈ کو امونیا-فری گلاس کلینر سے صاف کریں۔ اس کلینر کو ونڈ شیلڈ پر اسپرے کریں اور مائیکرو فائبر تولیے سے اسے پونچھ لیں۔ اس کے علاوہ وائپر بلیڈز کو الکحل وائپس سے صاف کریں۔ اس کے لیے وائپرز کو ونڈ شیلڈ سے اٹھائیں اور اس کے ہر حصے پر یہ سلوشن ملیں۔

How-to-Clean-Your-Wiper-Blades

ونڈ شیلڈ واشر فلوڈ:

کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ونڈ شیلڈ اور وائپر اتنے گیلے نہیں ہوتے اور شیشے کی سطح پر پھسلتے ہیں، جس سے یہ آواز پیدا ہوتی ہے۔ یقینی بنائیں کہ واشر فلوڈ موڈ اچھی طرح کام کر رہی ہے اور اس کے نوزلز بند نہیں ہوئے۔ بوتل میں سادہ پانی کے بجائے ایک معیاری ونڈ اسکرین واشر فلوڈ ڈالیں۔ ونڈ شیلڈ وائپر فلوڈ کو اس کے خاص لیول تک بھریں۔

آپ پاک ویلز آٹو اسٹور سے ونڈ شیلڈ وائپر فلوڈز خرید سکتے ہیں۔

windshield-wiper-fluid

ونڈ شیلڈ پر ویکسنگ:

کچھ لوگ ونڈ شیلڈ پر واٹر پروف پروڈکٹس لگاتے ہیں جیسا کہ ویکس۔ اگر آپ نے اپنی گاڑی اور ونڈ شیلڈ پر ویکسنگ کروائی ہے تو آپ کو ونڈ شیلڈ سے ویکس ہٹانا پڑے گا۔

وائپر بلیڈز کی سختی ختم کریں:

سخت اور کڑک وائپر بلیڈز بھی آواز کر سکتے ہیں۔ چند وائپرز شدید موسمی حالات کی وجہ سے سخت ہو جاتے ہیں۔ وائپرز کی یہ سختی ختم کرنے کے لیے آپ WD-40 اسپرے استعمال کر سکتے ہیں۔ وائپرز پر اسپرے کی معمولی مقدار ہی اسپرے کرنا ہوگی کیونکہ بہت زیادہ WD-40 ربڑ کو خشک کر سکتا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ WD-40 کپڑے پر اسپرے کریں اور اس سے بلیڈز کو صاف کریں۔

وائپر بلیڈز اور آرمز کی ایڈجسٹمنٹ:

بہت ڈھیلی پڑ جانے والی یا بہت سخت وائپر اسمبلی بھی آواز پیدا کر سکتی ہے۔ اس لیے آپ کو وائپر کے بلیڈز کو ایڈجسٹ کرنا پڑے گا، جو نہ بہت زیادہ سخت ہو اور نہ بہت ڈھیلا۔ اس کے علاوہ میٹل اسمبلی پر بھی وائپر بلیڈز کی ایڈجسٹمنٹ ضروری ہے۔ ہو سکتا ہے بلیڈز اسمبلی سے باہر نکل رہے ہوں، اس لیے اسمبلی بلیڈز پر گرفت نہیں کر پا رہی ہے اور اس سے آواز پیدا ہوتی ہے۔

wiper arm adjustment

وائپرز کی تبدیلی:

اگر وائپرز بہت زیادہ استعمال کی وجہ سے ختم ہو چکے ہیں یا ٹوٹ پھوٹ چکے ہوں تو انہیں بدل لیں کیونکہ یہ بہت سستے ہوتے ہیں اور ان کو تبدیل کرنا بھی آسان ہوتا ہے۔ خراب اور پرانے وائپرز بھی بہت شور کرتے ہیں۔ آپ چاہیں تو صرف وائپر ربڑ کا سیٹ بھی خرید سکتے ہیں یا پورے وائپر بلیڈز ہی تبدیل کر لیں۔ آجکل پلاسٹک باڈی وائپرز بہت استعمال ہو رہے ہیں۔ بہتر یہی ہے کہ ان کا انتخاب کریں کیونکہ ان کی باڈی کو زنگ نہیں لگتا۔

آپ پاک ویلز سے بھی بہت مناسب قیمت پر وائپر بلیڈز خرید سکتے ہیں۔

Replacing the wipers

تو یہ طریقے اپنائیں اور اس منحوس آواز سے چھٹکارا پائیں۔ گاڑی کے شور مچاتے وائپرز کو بارش کے روز ایک بہترین لانگ ڈرائیو کا مزا خراب نہ کرنے دیں۔

پاک ویلز آٹو اسٹور پر جائیں اور یہ اور دیگر مفید کار پروڈکٹس خریدیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.