2019 کی بہترین ٹویوٹا ہائبرڈ کون سی ہے؟

0 315

اگر میں پوچھوں کہ سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ٹویوٹا ہائبرڈ کون سی ہے؟ تو آپ کا جواب یقیناً ’پریئس‘ ہی ہوگا۔ لیکن ٹہھریے جناب! ایسا بالکل نہیں ہے۔ کیوں، حیران ہوگئے ناں؟ میں بھی اسی طرح حیران ہو گیا تھا کیوں کہ آپ کی طرح میں بھی ٹویوٹا پریئس کو ہی سب سے زیادہ مشہور و معروف ہائبرڈ سمجھتا تھا۔ لیکن اب معاملہ مختلف ہے اور پریئس سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ہائبرڈ نہیں رہی اور اب یہ اعزاز حاصل کرنے والی گاڑی ہے، ٹویوٹا RAV4 ہائبرڈ۔

عالمی نمبر ایک جاپانی ادارے ٹویوٹا نے گزشتہ سال فروخت ہونے والی گاڑیوں کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق گزشتہ سال صرف امریکا میں 92,525 ٹویوٹا RAV4 ہائبرڈ ایس یو ویز فروخت ہوئی ہیں۔ دوسری طرف امریکا میں فروخت ہونے والی پریئس کی تعداد 69,718 رہی۔ یہ جان کر بھی آپ کو حیرت ہوگی کہ 2000 کے اوائل میں ٹویوٹا ہائبرڈ ٹیکنالوجی سامنے آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی گاڑی نے پریئس کو پیچھے چھوڑا ہو۔

Toyota Prius PakWheels

اب تک یہ بات واضح نہیں کہ ایسا کیوں ہوا؟ آیا ٹویوٹا نے اپنی ترجیحات میں کچھ رد و بدل کیا ہے یا پھر صارفین کی پسندیدگی میں تبدیلی اور کراس اوورز کی طرف بڑھتا ہوا رجحان اس کی وجہ بنا۔

Toyota RAV4 PakWheels

یاد رہے کہ ٹویوٹا نے کچھ عرصہ پہلے ہی عزم ظاہر کیا تھا کہ وہ ہائبرڈ ٹیکنالوجی کو اب پریئس تک محدود رکھنے کے بجائے دیگر روایتی گاڑیوں کی طرز پر بھی پیش کرے گا تاکہ اسے مزید تقویت حاصل ہو۔ البتہ پریئس کے ذریعے جدت کو مارکیٹ میں نت نئے انداز سے متعارف کروائے جانے کی وجہ سے اس بات کی توقع کم تھی کہ کوئی اور گاڑی اسے پیچھے چھوڑ سکے گی۔ تاہم ٹویوٹا کی جانب سے پریئس میں مزید تبدیلیوں کا تسلسل قائم نہ رہنا بھی حالیہ حیران کن نتائج کی وجہ ہوسکتی ہے۔ ایک طرف جہاں ٹویوٹا پریئس کا پرائم ماڈل پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے وہیں دوسری طرف ٹویوٹا RAV4 کا پرائم ماڈل 2021 بھی تیاری کے مراحل میں ہے جس کے لیے کہا جا رہا ہے کہ اس مرتبہ یہ مزید بہتر مائلیج کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

ٹویوٹا نے اپنے کاروبار کو دو واضح حصوں، یعنی مسافر گاڑیوں اور ہلکے ٹرکس، میں تقسیم کر دیا ہے۔ لیکسز جیسی پرتعیش برانڈ رکھنے والا ٹویوٹا صرف امریکا میں 16.2 لاکھ گاڑیاں اور 15.3 لاکھ ہلکے ٹرکس فروخت کرتا ہے جن میں سب سے زیادہ مقبول ٹویوٹا تندرا ہے۔ اگر ہائبرڈ گاڑیوں کی بات کریں تو اس ٹیکنالوجی کے حامل لائٹ ٹرکس (جن کی تعداد 129,420 مسافر گاڑیوں کے مقابلے میں صرف 145 رہی) اعداد و شمار میں 8 فیصد گاڑیاں اور 9.5 فیصد لائٹ ٹرکس حصہ ہیں۔

Toyota RAV4 PakWheels

اگر ٹویوٹا کے تمام ہائبرڈ ماڈلز کا جائزہ لیں تو RAV4 خریدنے والے صارفین کی ترجیح ہائبرڈ ٹیکنالوجی والے ماڈل کے انتخاب میں بہت زیادہ نہیں رہی۔ اس اعتبار سے ٹویوٹا ایویلون سرفہرست ہے جو سال 2019 میں 27,767 کی تعداد میں فروخت ہوئی۔ دیکھا جائے تو RAV4 کی فروخت سے اس کا کوئی موازنہ ہی نہیں لیکن اس گاڑی کے سب سے زیادہ 23.6 فیصد ہائبرڈ ماڈل فروخت ہوئے جو اسے قابل ذکر بناتا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.