40 لاکھ کی قیمت میں آنے والی 2500 سے 4000 سی سی گاڑیاں

0 19,945

ملک میں ایندھن کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے صارفین کا رجحان چھوٹے انجنز اور ہائبرڈز گاڑیوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ تاہم، ابھی بھی گاڑیوں کے کچھ ایسے مداح ہیں جو بڑے انجن والی گاڑیاں پسند کرتے ہیں اور وہ فیول انجن کی کچھ خاص پرواہ نہیں کرتے۔ لہذا، ہمارا یہ بلاگ ان لوگوں کے لیے ہے جو 40 لاکھ یا اس سے کم قیمت والی 2500 اور 4000 سی سی پسند کرتے ہیں۔

ہنڈا اکارڈ

اگر آپ کو لگتا ہے کہ پرفارمنس کے لحاظ سے پاکستان میں سوِک ہی بہترین کار ہے تو شاید آپ نے پرانی JDM ہونڈا کا تجربہ نہیں کیا ہے۔ ہنڈا اکارڈ CL7 کے ایک ڈی سیگمنٹ سیڈان ہے جس میں 2400 سی سی  i-Vtecانجن دیا گیا ہے جو 198 ہارس پاور اور 235 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے اور اگر آپ اس کی پرفارمنس بڑھانا چاہتے ہیں تو اسے مزید ٹیون کیا جا سکتا ہے۔

یہ صرف 6.5 سیکنڈ میں 0 سے 100 کی رفتار حاصل کر سکتی ہے۔ اس کی سسپنشن بہترین ہونے کی وجہ سے کافی بہت ہموار اور آرام دہ ہیں اور مجموعی طور پر اس کی روڈ گرِپ سڑک کی گرپ بھی اچھی ہے۔

سچ پوچھیں تو دیکھنے میں ہنڈا اکارڈ مارک ایکس سے کافی بہتر ہے۔ خیال رہے کہ یہ صرف ہماری ادارتی ٹیم کی رائے ہے لیکن مجموعی طور پر مارک ایکس اور اکارڈ دونوں  Vtecاور G4 جاپانی انجنز کیساتھ آتی ہیں۔ اس گاڑی کی قیمت 2700 سے 35 لاکھ کے درمیان ہے۔

 بی ایم ڈبلیو 745i

بی ایم ڈبلیو کی ان جنریشنز کی گاڑیوں کو انڈسٹری میں سگما کارز کہا جاتا ہے۔ ان کی انجن رینج 3000 سے 4500 سی سی تک ہوتی ہے جبکہ اس ماڈل میں 4500 سی سی V8 انجن دیا گیا ہے۔

یہ انجن میں 336 ہارس پاور جبکہ 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار تک پہنچ سکتی ہے لیکن خیال رہے کہ یہ رفتار ہماری موٹر ویز پر کسی بھی طرح سے محفوظ نہیں ہے۔

ٹویوٹا کیمرے

ہم ٹویوٹا کمیرے کی ہائبرڈ جنریشنز کی بات نہیں کر رہے کیونکہ وہ 40 لاکھ کی قیمت میں نہیں آتیں۔ ہم 6 جنریشن ٹویوٹا کیمرے کی بات کر رہے ہیں جو کہ ہائبرڈ نہیں ہے۔

اگر آپ گوگل پر دنیا کی سب سے زیادہ قابل اعتماد کاریں کو تلاش کری تو ٹویوٹا کیمرے سرفہرست نظر آئے گی۔ گاڑی کا انجن 140 ہارس پاور 195 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کی قیمت 30 سے 35 لاکھ کے درمیان ہے۔

Budget: 3-3.5 Million

ٹویوٹا لینڈ کروزر J70

جی ہاں، وہی گاڑی ہے جو 1987 کی “گریٹ ٹویوٹا وار” میں استعمال ہوئی تھی۔ یہ J70 اتنی قابل اعتماد، پائیدار ہے کہ چاڈ نے اسے صحرا میں لیبیا کے خلاف 1987 کی جنگ میں استعمال کیا۔

ٹینکوں اور باقاعدہ فوجی گاڑیوں کے استعمال کے بجائے، چاڈ نے ٹویوٹا کی ان گاڑیوں پر مشین گنز، بازوکا اور راکٹ لانچر لگائے اور لیبیا کے خلاف جنگ لڑی۔

یہ ایک 3600 سی سی گاڑی ہے جو آف روڈنگ اور شمالی علاقوں کے لیے ایک بہترین گاڑی ہے۔

یہ صرف 85 ہارس پاور جبکہ 138 نیوٹن میٹر پیدا کرتی ہے جو 1300 سی سی ہںڈا سٹی سے بھی کم ہے، اسے پرفارمنس کیلئے نہیں بلکہ اعتماد کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ اس کی قیمت 25 لاکھ سے 30 لاکھ کے درمیان ہے۔

ٹویوٹا ہائی لکس 4 جنریشن

یہ بالکل وہی گاڑی ہے جسے ٹاپ گیئر نے “بہترین ٹرک” کہا تھا۔ انہوں نے اس پک اپ پر بہت سارے سخت ٹیسٹ کیے۔ ٹاپ گیئر نے پوری گاڑی کو سمندر میں ڈبو دیا، اسے آگ لگا دی، کار کو ایک بس سے ٹکرا دیا اور وہ تمام سخت ٹیسٹ کیے جو وہ ایک کار کے ساتھ کر سکتے تھے لیکن انجن پھر بھی سٹارٹ ہو گیا، اور گاڑی چلنے کے قابل تھی۔

ٹویوٹا نے 1980 کی دہائی میں چوتھی جنریشن کے اس ٹرک کو ڈیزائن کیا تھا اور اس کا واحد مقصد ایک انتہائی ناہموار راستوں پر چلنے والا ٹرک تیار کرنا تھا جو کسی بھی صورت میں چل سکے اور کسی بھی قسم کے ناہموار اور سخت حالات کا سامنا کر سکے۔

اس میں 2400 سی سی ڈیزل انجن دیا گیا ہے جو صرف 40-50 ہارس پاور پیدا کرتا ہے۔اس کی قیمت 19 سے 25 لاکھ کے درمیان ہے۔

ٹویوٹا مارک ایکس

یہ ڈی سیگمنٹ جاپانی درآمد شدہ ٹویوٹا ہے جس میں 2500 سی سی اور  3000 سی سی انجن آتا ہے۔ جو 235-212 ہارس پاور جبکہ 243 سے 387 ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مارک ایکس صرف طاقت اور کارکردگی کی وجہ سے ہی مشہور نہیں ہے۔ درحقیقت، یہ سب سے زیادہ آرام دہ سواری ہے جو آپ کو 37 لاکھ کے بجٹ میں مل سکتی ہے۔ Torque: 243 – 387 Nm

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.