چنگان UNI-K ایس یو وی پاکستان میں ٹیسٹنگ کیلئے آ گئی

0 1,546

چنگان نے حال ہی میں پاکستانی آٹو انڈسٹری میں قدم رکھا ہے۔ چینی کار برانڈ اب بھی پاکستان میں نئی گاڑیاں لا رہا ہے۔ ہمیں مقامی سڑکوں پر چنگان کی نئی گاڑیاں بھی دوڑتی نظر آ رہی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی نے لوکل ایس یو وی سیگمنٹ میں بھی قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چنگان نے ٹیسٹنگ کے لئے نیا ماڈؒل پاکستان میں منگوایا ہے۔ چنگان UNI-T اور چنگان  Oshan X7 کے بعد کمپنی نے چنگان UNI-K ٹرائل کیلئے درآمد کی ہے۔

پاکستان ایگزم ٹریڈ انفو کی جانب سے جاری کیے گئے ڈیٹا کے مطابق چنگان UNI-K کا سی بی یونٹ 16 جولائی کو پاکستان میں پہنچ گیا ہے۔

Changan UNI-K Import

چنگان UNI-K پر ایک نظر

چنگان UNI-K ایک درمیانے سائز کی کراس اوور ایس یو وی ہے۔ یہ کمپنی کی یونی سیریز کی دوسری گاڑی  ہے جو کہ پاکستان میں ٹیسٹنگ کے لیے درآمد کی گئی ہے۔ یہ گزشتہ سال 2020 کے اواخر میں لانچ کی گئی تھی جو کہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ اسکی کامیابی کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ کئی لوگ اس گاڑی کو غریبوں کی Porsche Cayenne Coupe کہہ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ چنگان UNI-K اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی پسند کی جا رہی ہے۔ یہ اب تک کی بہترین گاڑیوں پورشے، مرسڈیز اور واکس ویگن کا مرکب ہے۔

گاڑے کے فرنٹ پروفائل میں ایک زبردست فرنٹ گرِل، Y شکل کی DRLs، ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس، ایل ای ڈی فوگ لیمپس، پاپ آؤٹ الیکٹرانک ڈور ہینڈلز اور ڈوول تھرڈ بریک لائٹس شامل ہیں۔

چند اہم خصوصیات

انجن: 2000 ہزا سی سی ٹربوچارجڈ 4 سلنڈر گیسولین انجن

ٹرانسمشن: 8 سپیڈ آٹو میٹک

پاور: 230 ہارس پاور

ٹارک: 360Nm

ویلز: 21 انچ الائز

  • الیکٹرانک پارکنگ بریک
  • آٹومیٹک ائیر کنڈیشننگ
  • کی لیس انٹری
  • الیکٹرک ٹرنک
  • اڈاپٹیو کروز کنٹرول
  • 360° رئیر کیمرہ ویو
  • 3 ٹچ سکرین
  • پینورامل سن رووف
  • 8 ائیر بیگز
  • ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم
  • اینٹی لاک بریکنگ سسٹم
  • الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن
  • بریک اسسٹ
  • ٹریکشن کنٹرول
  • الیکٹرانک سٹیبلٹی پروگرام
  • آٹومیٹک پارکنگ بریک
  • ہِل سٹارٹ اسسٹ
  • ہِل ڈیسنٹ کنٹرول
  • بلائنڈ سپاٹ اسسٹ سمیت دیگر کئی فیچرز

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ چنگان UNI-K میں خوبصورتی، پاور، لگژری جیسی تمام خصوصیات پائی جاتی ہیں جو چنگان پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.