گاڑی کی رجسٹریشن سروس اب آپ کے دروازے پر!

0 11,671

اسلام آباد ڈپٹی کمشنر آفس نے کہا کہ حکومت نے صارفین کے دروازے پر وہیکل رجسٹریشن سروس لانچ کر دی ہے۔ نیشنل ڈیٹابیس اور رجسٹریشن اتھارٹی (NADRA) اور فیڈرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ (ET&D) نے اس سروس کے لیے تعاون کیا ہے۔

دفتر کا کہنا ہے کہ اب صارفین کو اس سروس کی وجہ سے قطاروں میں لگنے یا انتظار کرنے کی کوئي ضرورت نہیں۔ اس کے علاوہ اس سروس کے اوقات پیر سے جمعے تک صبح 8 سے دوپہر 3 بجے تک ہیں۔

خبروں کے مطابق حکام گاڑیوں کی رجسٹریشن نمبر پلیٹیں بھی صارفین کو ان کے دروازے تک پہنچائیں گے۔

Posted by Office of the Deputy Commissioner, Islamabad on Tuesday, September 22, 2020

یہ اعلان ابتدائی طور پر مئی 2020ء میں Covid-19 کی وباء کے دوران کیا گیا تھا۔ اس سروس کے ذریعے حکومت دفاتر میں رش بھی روکنا چاہتی ہے۔ اس کے علاوہ حکام غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کا استعمال اور گاڑیوں کی چوری بھی رکھنا چاہتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سروس کے ذریعے حکومت عوام کو سہولت دینا چاہتی ہے۔ حکام نے فون نمبرز فراہم کیے ہیں کہ جہاں شہری اِس سروس کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔

کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹیں اور گاڑی کی رجسٹریشن:

اس سے پہلے جون میں حکومتِ پنجاب نے نئی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹوں کا پرانا مسئلہ حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے تھے۔ NRTC کو نئی پلیٹوں کے لیے نیلامی کھولی گئی تھی۔

ٹینڈر کے تحت نئی نمبر پلیٹوں کی قیمت پرانی پلیٹوں جتنی ہی رہے گی۔ خبریں بتاتی ہیں کہ “کار، بس اور ٹرکوں کی نمبر پلیٹیں 1027 روپے میں تیار کی جائیں گی، جبکہ موٹر سائیکل اور رکشے کی نمبر پلیٹیں صرف 710 روپے کی ہوں گی۔”

اسمارٹ کارڈ کیا ہے؟

‏ET&NC اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) نے 2018ء میں صوبے بھر میں نئے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی حیثیت سے ایک اسمارٹ کارڈ بھی جاری کیا تھا۔

اسمارٹ کارڈ کے حصول کے لیے یہ ڈاکیومنٹس ہونا ضروری ہیں:

  • گاڑی کے ڈاکیومنٹس
  • اصل CNIC
  • رجسٹریشن بُک

آٹوموبائل انڈسٹری کے حوالے سے مزید نیوز، ویوز اور ریویوز کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.