الیکٹرانک پارکنگ بریک کیا ہے؟ وہ سب کچھ جو آپ جاننا چاہتے ہیں

0 6,500

گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں ڈرائیونگ کو آسان سے آسان تر بنانے کے لیے کام کرتی رہتی ہیں۔ کئی آٹو مینوفیکچررز نے اپنی گاڑیوں میں الیکٹرانک پارکنگ بریکس متعارف کروائے ہیں کہ جن کو استعمال کرنے میں عام لیور سے چلنے والے بریکس کے مقابلے میں کہیں کم محنت لگتی ہے۔ کئی صارفین کو معلوم نہیں ہے کہ الیکٹرانک پارکنگ بریکس کس طرح کام کرتے ہیں اور ان کے فائدے اور نقصانات کیا ہیں۔ الیکٹرانک پارکنگ بریک اصل میں پارکنگ بریک کا ایک جدید ورژن ہے۔ اس وقت ہونڈا سوِک جیسی مقامی طور پر بننے والی گاڑیوں میں الیکٹرانک پارکنگ بریک موجود ہے۔ اب تو آٹو مینوفیکچررز نے انٹری-لیول کی گاڑیوں میں بھی یہ فیچر پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔ جب کوئی الیکٹرانک پارکنگ بریک لگتا ہے تو ہر بریکcaliper پر موجود موٹر پیڈز کو ڈسک پر دباتی ہیں تاکہ گاڑی کو حرکت سے روک سکیں۔ 

الیکٹرانک پارکنگ بریک کیسے کام کرتا ہے؟ 

الیکٹرانک پارکنگ بریک لگانے کے لیے اپنا دایاں پیر بریک پر رکھیں اور سینٹر کونسول میں اُس چھوٹے سے بٹن کو اوپر کی طرف اٹھا دیں جس پر “P” لکھا ہے۔ بریک لگتے ہیں آپ دیکھیں گے کہ انسٹرومنٹ کلسٹر میں ایک علامت ظاہر ہو جائے گی۔ الیکٹرانک پارکنگ بریک نکالنے کے لیے اپنا دایاں پیر ایک مرتبہ پھر بریک پر رکھیں اور سینٹرل کونسول میں اسی “P” کے بٹن کو دبا دیں۔الیکٹرانک پارکنگ بریک مختلف گاڑیوں میں مختلف طریقے سے کام کرتا ہے۔ چند گاڑیوں میں یہ خود کار طور پر کام کرتا ہے جیسا کہ آپ کو پارکنگ بریک لگانےکا طریقہ اوپر بتایا گیا۔ ایک مرتبہ کار پارکنگ موڈ سے ڈرائیو موڈ میں منتقل کی جائے تو الیکٹرانک بریک خودکار طور پر ختم ہو جاتا ہے۔اگر اس کے برعکس کرنا ہو تو کار کو واپس پارکنگ موڈ میں لایا جائے۔ 

بریک ہولڈ فنکشن EPB کے ساتھ 

عموماً الیکٹرانک پارکنگ بریک کے ساتھ بریک ہولڈ فنکشن فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ فنکشن الیکٹرانک پارکنگ بریک کی کام کرنے کی صلاحیت کو مکمل کرتا ہے۔ سینٹر کونسول میں ایک بٹن ہوتا ہے جسے بریک ہولڈ فنکشن کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک مرتبہ ایکٹیویٹ ہو جائےتو گاڑی ڈرائیو موڈ میں ہو تو اسے حرکت سے روکنے کے لیے آپ کو بریک پراپنا پیر رکھنے کی ضرورت نہیں رہتی ۔ اس کے علاوہ، جب آپ اپنی گاڑی چلا رہے ہوں تو بریک ہولڈ فنکشن خودکار طور پر disengage ہو جاتا ہے۔ ایک مرتبہ کار رُک جائے تو بریک ہولڈ ایک مرتبہ پھر لگ جاتا ہے۔ اس فنکشن کو deactivate کرنے کے لیے اپنا دایاں پیر بریک پر رکھیں اور گاڑی کو نیوٹرل میں کر دیں۔ اب بریک ہولڈ بٹن دبائیں ، یہ فنکشن خود بخود deactivate ہو جائے گا۔ چند ہائی اینڈ گاڑیاں ہِل ہولڈ فنکشن بھی رکھتی ہیں جو آپ کی گاڑی کسی ڈھلوان پر ہو تو الیکٹرانک پارکنگ بریک فیچر کو مکمل کرتا ہے۔ 

EPB کیا ہے؟ پاک ویلز کی ٹپس 

جن گاڑیوں میں بریک ہولڈ فنکشن موجود ہے، ان میں پہلے سے activate ہونے کی صورت میں گاڑی اسٹارٹ ہوتے ہی یہ خودکار طور پر disengage ہو جائے گا۔ بریک ہولڈ فنکشن کے ساتھ ایک سیفٹی فیچر یہ ہے کہ اگر یہ ایکٹیویٹ ہو اور آپ سیٹ بیلٹ اتار دیں تو بریک ہولڈ فنکشن deactivate ہو جاتا ہے اور گاڑی خود بخود پارکنگ بریک کھول دیتی ہے۔ جن حالات میں یہ سیفٹی فیچر ایکٹیویٹ نہیں ہوگا ان میں شِفٹ لیور کا پارک یا ریورس موڈ میں ہونا، دروازہ کھلا ہونا، یا بریک ہولڈ فنکشن لگاتے ہوئے آپ کا سیٹ بیلٹ پہنے رہنا، شامل ہیں۔ عام طور پر بریک ہولڈ فنکشن بغیر کسی رکاوٹ کے 3 منٹ تک active رہے تو یہ خودکار طور پر disengage ہو جاتا ہے۔ اگر آپ اپنی گاڑی بند کر دیں تو بھی یہ deactivate ہو جاتا ہے۔ 

کیا الیکٹرانک پارکنگ بریک واقعی اہمیت رکھتا ہے؟ 

کیبل سے چلنے والے عام بریکس کے مقابلے میں الیکٹرانک پارکنگ بریکس زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔ الیکٹرانک پارکنگ بریک سسٹم میں کوئی کیبل موجود نہیں ہوتی؛ اس لیے یہ سسٹم زیادہ مؤثر ہے۔ الیکٹرانک پارکنگ بریکس انٹیریئر کو بہتربناتے ہیں اور سینٹر کونسول میں دیگر چیزوں کے لیے جگہ خالی کرتے ہیں۔ یہ خالی جگہ کپ ہولڈرز، اسٹوریج کی جگہ یا دیگر فیچرز کے لیے بٹنوں کی صورت میں استعمال کی جا سکتی ہے۔ لیکن اگر آپ ڈرائیونگ کے شوقین ہیں اور ہینڈ بریک ٹرن لینا چاہتے ہیں تو آپ الیکٹرانک بریک کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتے۔ اس کے علاوہ کیونکہ الیکٹرانک پارکنگ بریک روایتی ہینڈ بریک کے مقابلے میں ذرا پیچیدہ ہوتا ہے، اس لیے اسے بدلوانا یا ٹھیک کروانا جیب پر بھاری پڑتا ہے۔ آپ کو مرمت کے لیے اس سسٹم کو کھلوانے کے لیے بھی زیادہ ہائی ٹیک آلات کی ضرورت پڑے گی۔

ایسی ہی مزید معلومات کے لیے کے لیے آتے رہیے اور اپنے خیالات نیچے تبصرو ں میں پیش کیجیے۔

Recommended for you: How VVT-i Engine Works?

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.