ڈالر کی بڑھتی قیمت کے باعث ہیوال H6 کی قیمت میں اضافہ
نئے آنے والی کراس اوور SUV، ہیوال H6 کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم ہیوال کے لوکل پارٹنز سازگار انجینئرنگ کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث گاڑی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے کیوں کہ کمپنی H6 کے CBU ہونٹس بیچ رہی ہے۔ کمپنی آفیشلز کا کہنا تھا کہ جب ہم نے گاڑیوں کی بکنگ کی تب ڈالر ریٹ 153 روپے تھا اور 172 روپے ہے۔
ہیوال H6 کی نئی قیمت
ڈالر کے ریٹ میں مسلسل اضافے کے بعد گاڑی کی قیمت 6,495,000 روپے سے بڑھا کر 6,849,000 روپے کر دیا گئی ہے یعنی قیمت میں 354,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
کمپنی کی ڈیلرشپس کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ قیمتوں پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ گاڑی کی ایکس فیکٹری پرائس ہے۔
ہیوال جولین کی قیمت میں کیا گیا اضافہ
رواں سال 7 ستمبر کو ہیوال جولین کی قیمت میں دوسری بار اضافہ کیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق SUV کی نئی ایکس فیکٹری پرائس 6,020,000 ہے جبکہ پرانی قیمت 5,725,000 روپے تھی یعنی گاڑی کی قیمت میں 295000 روپے اضافہ کیا گیا۔
ڈالر ریٹ Vs کار پرائس
ہم ڈالر کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے آ رہے ہیں۔ آج ڈالر کا ریٹ 172 روپے پر آ چکا ہے جو مقامی آٹوموبائل مارکیٹ پر گہرا چھوڑ سکتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی لیکن گزشتہ دو ماہ میں اس کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے باعث گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے کا شدید خدشہ پایا جاتا ہے۔
ہمیں امید ہے کہ حکومت ڈالر کی شرح کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک جامع پالیسی وضع کرے گی تاکہ عام صارفین کم قیمتوں پر گاڑیاں حاصل کر سکیں۔