باغات کا شہر اور پنجاب کے دل لاہور میں اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس کا آغاز کرنے کے بعد ایک اور اہم منصوبے کی تیاری کی جا رہی ہے- اسی طرح دیگر مںصوبوں کی طرح ٹرام سروس بھی ملک میں پہلی بار لاہور میں ہی شروع کی جائے گی۔
صوبائی حکومت نے لاہور میں ملک کی پہلی ٹرام سروس شروع کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ٹرانسپورٹ میں جدت لانا اور شہر کی خوبصورتی بڑھانا ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس منصوبے منظوری دی۔
روٹ اور سٹاپس
11 کلومیٹر طویل ٹرام کا روٹ لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ، اور حالی روڈ جیسے اہم مقامات سے گزرے گا، ہر 1 سے 1.5 کلومیٹر کے فاصلے پر سٹاپ کے ساتھ۔ یہ رہائشیوں اور شہر میں نئے آنے والوں کو رونق اور ہلچل والے مرکز میں لے جانے کا آسان اور موثر طریقہ فراہم کرے گا۔
اس منصوبے میں جدید ٹرام کا ڈیزائن بھی سامنے آ چکا ہے جو دیکھنے میں ممکنہ طور پر فن لینڈ اور چین سے ملتا جلتا ہے۔
اس کے علاوہ ایم ایم عالم روڈ میں بتدیلی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ری ماڈلنگ اور اس کی خوبصورتی کو بڑھانے کا منصوبہ شامل ہے۔ جہاں شریوں کو بہترین سڑکیں کے ساتھ ٹف ٹائلز سے بنایا گیا ایریا دیکھنے کو ملے گا۔
یہ منصوبہ گلبرگ اور اس کے ملحقہ علاقوں تک پھیلے گا جہاں تعمیر اور تزئین و آرائش کی مثال قائم کی جائے گی۔ یہ جامع نقطہ نظر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ٹرام سروس شہر کے موجودہ بنیادی ڈھانچے میں بغیر کسی رکاوٹ کے ضم ہو جائے گی۔
اگرچہ مںصوبے شروع ہونے کی آفیشل تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن حکومت نے تیزی سے منصوبے کی تکمیل پر زور دیا ہے جو یہ یقینی بناتا ہے کہ شہری جلد از جلد ٹرام سروس کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔
لاہور میں ٹرام سروس کے منصوبے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔