مقامی سطح پر تیار کردہ ہیول جولین HEV کا اونر ریوئیو

0 12,257

ہیول جولین HEV کارکردگی، صلاحیت، اور خوبصورتی کا ایک انوکھا امتزاج ہے۔  سازگار کی طرف سے شہریوں کیلئے H6 کے بعد ایک اور بہترین گاڑی پیش کی گئی ہے جس میں فیچرز اور ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا گیا ہے۔

ہیول جولین HEV کا ریوئیو

گاڑی کا پیٹرول ویرینٹ گزشتہ سال اگست میں لانچ کیا گیا تھا، اس بار مقامی مینوفیکچرر نے اس کا ہائبرڈ ویرینٹ متعارف کرایا ہے جس میں مجموعی طور پر یکساں خصوصیات اور اِنسٹینٹ ٹارک ہائبرڈ ٹیکنالوجی ہے۔ اس HEV کو اس سے پہلے آںے والے پیٹرول ویرینٹ کی فیس لفٹ ماڈل بھی کہا جا سکتا ہے۔

ایکسٹیرئیر

گاڑی کی وہیل بیس 2700 ملی میٹر ہے جبکہ فرنٹ پروفائل میں ڈائمنڈ فرنٹ گرِل، جدید ڈی آر ایلز اور ہیڈلائٹس میں بلیو ٹچ بھی دیا گیا جو اس کی ہائبرڈ ٹیکنالوجی کو مزید واضح کرتا ہے۔

اس کے سائڈ پروفائل کو نیلے رنگ کے HEV بیجنگ، نمایاں رمز اور شارک فن اینٹینا کے ساتھ بہتر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تاہم، رئیر پروفائل پر آپ کو ایروڈینامک سپوئلر، ڈفیوزر، مینوئلی ٹیل گیٹ نظر آتا ہے۔

انجن

جولین میں ایک نان ٹربو انجن ہے جو 380 نیوٹن میٹر ٹارک اور 190 ہارس پاور پیدا کر سکتا ہے۔ اس انسٹینٹ ٹارک ٹیکنالوجی کو DHT ٹرانسمیشن کے ساتھ جوڑا گیا ہے اور اسے ڈائریکٹ ہائبرڈ ٹیکنالوجی کہا گیا ہے جو کسی بھی طرح سے اس کراس اوور کی پاور کو کم نہیں کرتی۔ اس کے علاوہ گاڑی میں 2 سپیڈ ٹرانسمیشن دی گئی ہے۔

انٹیرئیر

گاڑی کا انٹیرئیر کافی پریمیم ہونے کے ساتھ ساتھ بالکل بلیک ہے اور جلد ہی اسے براؤں رنگ میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ، مجموعی طور پر کیبن 337L ٹرنک کی گنجائش کے ساتھ لیگ روم اور ہیڈ روم بھی کافی مناسب ہے۔

مزید برآں، یہاں 12.3 انچ کی انفوٹینمنٹ سکرین، ہیڈ اپ ڈسپلے، ایپل کار پلے، اینڈرائیڈ آٹو، فریںڈلی انٹرفیس، 7 انچ کا کلرڈ انسٹرومنٹل پینل، وائرلیس چارجر، ڈائل سٹائل گیئر نوب اور ایک پینورامک سن روف بھی دیا گیا ہے۔

مائلیج اور قیمت

کمپنی کے مطابق گاڑی کی مائلیج 21 کلو میٹر فی لیٹر ہے جو اس سائز کی کراس اوور کے لیے کافی بہترین ہے۔

اس کے علاوہ گاڑی کی ایکس فیکٹری پرائس 9.3 ملین ہے جبکہ بکنگ کیلئے 1.8 ملین کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

ویڈیو دیکھئیے

If you are looking for its expert review, stay tuned to PakWheels’ official website.

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.