گاڑیوں کی سیلز میں گزشتہ ماہ 3 فیصد کمی – پاما رپورٹ

0 987

ہم ہر ماہ تمام کار مینوفیکچررز جو کہ پاما کے ممبرز ہیں، کی سیلز رپورٹ پر تفصیلی گفتگو کرتے ہیں جس سے اِن کمپنیز کی ماہانی کارکردگی کا پتہ چلتا ہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے آٹوموٹو انڈسٹری کو سیلز میں مسلسل کمی کا سامنا ہے۔ فروری 2024 کے بعد گزشتہ ماہ کاروں کی فروخت میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ہے۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی رپورٹ کے مطابق کاروں کی ماہانہ سیلز میں 3 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ مارچ 2024 میں 9379 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ فروری 2024 میں یہ تعداد 9709 تھی۔

تاہم سالانہ سیلز میں 1 فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ کار مینوفیکچررز نے گزشتہ ماہ 9379 کاریں فروخت کیں جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 9472 تھی۔

بائکس اور رکشوں کی سیلز

اسی طرح بائکس اور رکشوں کی سیلز میں 1 فیصد کمی ہوئی جو کہ فروری 24 میں فروخت ہونے والے 93770 یونٹس کے مقابلے گزشتہ ماہ 93016 ریکارڈ کی گئی۔ اٹلس ہنڈا بائکس کی سیلز فروری 2024 میں 82104 یونٹس کے مقابلے میں 2 فیصد کم ہو کر 71827 یونٹس تک پہنچ گئی۔

دریں اثنا، پاک سوزوکی کی سیلز میں 11 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فروری 24 میں 1446 بائکس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 1610 یونٹس فروخت ہوئے۔

ٹرک اور بسیں

ٹرکوں اور بسوں کی سیلز میں ماہانہ 12 فیصد کمی آئی، فروری 2024 میں 353 کے مقابلے پچھلے مہینے 311 یونٹس فروخت ہوئے۔

کمپنی وائز سیلز بریک ڈاؤن

ٹویوٹا پاکستان کی سیلز میں 16 فیصد کمی دیکھی گئی، فروری 2024 میں 2036 گاڑیوں کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 1705 یونٹس فروخت ہوئے۔

دریں اثنا، ہنڈا اٹلس نے فروری 2024 میں 1517 یونٹس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 2188 یونٹس فروخت کرتے ہوئے 44 فیصد کا اضافہ دیکھا۔

پاک سوزوکی موٹرز کمپنی کی سیلز میں 16 فیصد اضافہ ہوا، فروری 2024 میں 4885 کاروں کے مقابلے 4101 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

ہیونڈائی نشاط میں کی سیلز میں 3 فیصد اضافہ ہوا، فروری میں 567 یونٹس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 582 یونٹس فروخت ہوئے۔

خیال رہے کہ ماسٹر چنگان موٹرز، ریگل موٹرز، کِیا لکی موٹرز، الحاج پروٹون، ایم جی موٹرز پاما کے ممبرز نہیں ہیں۔ لہذا، ان کے سیلز نمبر اس رپورٹ میں شامل نہیں ہیں۔

کار وائز سیلز بریک ڈاؤن

پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے آلٹو کے 3373 یونٹس، سوزوکی کلٹس کے 320 یونٹس، سوزوکی ویگن آر کے 136 یونٹس، سوزوکی سوئفٹ کے 663 یونٹس، سوزوکی بولان کے 183 یونٹس، اور سوزوکی راوی کے 210 یونٹس بیچے۔

ٹویوٹا انڈس نے کرولا، کرولا کراس اور یارس کے 1547 یونٹس اور فارچیونر اور ہائی لکس کے 158 یونٹس فروخت کیے۔

ہنڈا اٹلس نے سٹی اور سوک کے 1994 یونٹس اور BR-V کے 194 یونٹس فروخت کیے ہیں۔

ہیونڈائی نشاط نے ایلانٹرا کے 92 یونٹس، سوناٹا کے 70 یونٹس، پورٹر کے 170 یونٹس، اور ٹکسن کے 250 یونٹس فروخت کیے ہیں۔=

مندرجہ بالا تمام سیلز کا ماہانہ موازنہ ہے:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.