مرسڈیز S400 ڈریم کار ہے – اونر ریوئیو

0 2,927

جرمن کاروں کو ان کے غیر معمولی معیار، کمفرٹ اور عیش و آرام کی وجہ سے ہمیشہ جاپانی گاڑیوں پر ترجیح دی جاتی ہے۔ مرسڈیز S400 اس کی بہترین مثال ہے۔ یہ ایک مکمل پیکج ہے جو آپ کو پرمارمنس، ڈیزائن اور سٹائل میں اپنی مثال آپ ہے۔

آج کے اونر ریوئیو میں اس پرتعیش کار کے فیچرز پر بات کی گئی ہے۔

ماڈل اور ویرینٹ

یہ مرسڈیز S400 2015 کا ٹاپ لائن ماڈل ہے۔ یہ ہائبرڈ 3500 سی سی V6 انجن کے ساتھ ایک لمبا بیس ویرینٹ ہے جو سڑکوں پر بہترین پاور فراہم کرتا ہے۔

حریف

اس کی دوسری ممکنہ حریف گاڑیاں Audi A8 اور دیگر 7 سیریز والی گاڑیاں ہیں۔ درحقیقت، اونر نے ای-کلاس اور C-کلاس بھی چلائی ہیں، اس کے باوجود وہ اس کار کے انٹیرئیر اور کمفرٹ کی وجہ سے اسے دوسرے ماڈلز پر ترجیح دیتا ہے۔

انٹیرئیر

بلاشبہ، مرسڈیز S400 ہائبرڈ ایک لگژری کار ہے جس میں کافی لیگ روم، خوبصورت چھت، ساؤنڈ پروف کیبن، ایڈجسٹ ایبل سیٹس، 8 ایئر بیگز اور بہترین ایئر کنڈیشننگ نمایاں فیچرز کے طور پر نظر آتے ہیں۔

ایکسٹیرئیر

اگرچہ یہ ایک 8 سال پرانا ماڈل ہے پھر بھی اس کی 3 LED ہیڈلائٹس، رئیر فوگ لیمپس جیسے پریمیم فیچرز اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔

مرسڈیز S400 کی قیمت اور دیکھ بھال

لگژری کاریں روزانہ کے سفر میں کبھی بھی استعمال نہیں ہوتی ہیں اسی طرح یہ کار بھی روزانہ کے سفر کیلئے استعمال نہیں ہوتی جو اس کی دیکھ بھال کی لاگت کو کم کرتی ہے۔ اس کے سپیئر پارٹس آسانی سے درآمد کیے جا سکتے ہیں۔ اس کی موجودہ قیمت 40 ملین ہے۔

جدید ترین مرسڈیز ماڈلز کے مقابلے S400 میں مالک کو جو چیز مِسنگ نظر آتی ہے تو وہ مساج سیٹ کے فنکشنز، ٹینٹڈ مررز اور ٹیلیسکوپک سٹیئرنگ فیچرز ہیں۔

ویڈیو دیکھیں

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.