Seres 3 بمقابلہ MG زیڈ ایس بمقابلہ MG 4 ایسنس – تفصیلی موازنہ

0 1,425

پاکستان میں حال ہی میں کچھ نئی الیکٹرک گاڑیاں (EVs) لانچ کی گئی ہیں۔ پہلے ایم جی پاکستان  نےایم جی 4 اور ایم جی زیڈ ایس لانچ کیں اور اب ڈی ایف ایس کے نے نئی الیکٹرک کار سیریس 3 لانچ کی ہے۔ ان تینوں گاڑیوں میں متعدد نئے فیچرز، خصوصیات اور آپشنز دئیے گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے ان تینوں کا تفصیلی موازنہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس بلاگ میں ہم ان الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری، پاور، ایکسٹیرئیر، انٹیرئیر اور سیفٹی فیچرز کا موازنہ کریں گے تاکہ صارفین ان میں سے کوئی بھی گاڑی خریدنے سے پہلے بہترین فیصلہ کر سکیں۔

سائز

Seres 3 4385 ملی میٹر لمبی، 1850 ملی میٹر چوڑی اور 1650 ملی میٹر ہے، جبکہ MGZS لگژری 4314 ملی میٹر لمبی، 1809 ملی میٹر چوڑی اور 1644 ملی میٹر اونچی ہے۔ اسی طرح MG4 ایسنس کی لمبائی 4287 ملی میٹر، چوڑائی 1836 ملی میٹر اور اونچائی 1504 ملی میٹر ہے۔ یعنی کہ سیریس 3 ان تینوں گاڑیوں میں سب سے لمبی، چوڑی اور اونچی ہے۔

دریں اثنا، سیریس 3 اور ایم جی زیڈ ایس سی سیگمنٹ ہیچ بیک MG4 کے مقابلے B-سگمنٹ سی ایس یو ویز ہیں۔

پاور اور رینج

DFSKکی کراس اوور SUV میں 120 کلو واٹ کی الیکٹرک موٹر دی گئی ہے جس کی بیٹری کپیسٹی 49.34 kWh ہے اور اس کی رینج 403 کلومیٹر فی چارج ہے۔ اسی طرح ایم جی زیڈ ایس میں 141 کی الیکٹرک موٹر، 51.1 kWh کی بیٹری دی گئی ہے جس کی رینج 320 کلومیٹر ہے۔ آخر میں ایم جی 4 میں 201 kwH کی الیکٹرک موٹر اور 64 kWh کی بیٹری دی گئی ہے جبکہ اس کی رینج 435 کلومیٹر ہے۔ خیال رہے کہ تینوں گاڑیوں کی رینج کمپنی کا دعویٰ ہے جو کہ ڈرائیور ٹو ڈرائیور مختلف ہو سکتی ہے۔

ایکسٹیرئیر

سیریس 3 الیکٹرونک سن روف جبکہ ایم جی زیڈ ایس میں سن پلس مون جیسا فیچر دیا گیا ہے۔ تاہم یہ فیچر MG4 میں پیش نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  سیرس 3 اور ایم جی میں الائے وہیلز ZS 18 انچ کے ہیں جبکہ زیڈ ایس میں 17 انچ کے ہیں۔

انٹیرئیر

انٹیرئیر میں پہلی قابل توجہ چیز سیٹیں ہیں جو کہSeres 3  اور ایم جی زیڈ ایس میں لیدر سیٹس ہیں جبکہ MG 4 میں پی یو لیدر اور فیبرک سیٹیں ہیں۔ ZS میں 8 انچ اور MG4 میں 10.12 انچ کے مقابلے Seres میں انفوٹینمنٹ کا سائز 10.25 انچ ہے۔ تینوں گاڑیوں میں پاس ڈرائیور کے علاوہ پیسنجر ہیٹڈ سیٹس موجود ہیں۔

حفاظت

ان تینوں الیکٹرک گاڑیوں میں وی میں مشترکہ سیفٹی فیچرز 6 ایئر بیگز، لین ڈیپارچر وارننگ، اور فرنٹ پلس ریئر پارکنگ سینسر ہیں۔ دونوں ایم جی کاروں میں لین کیپ اسسٹ اور بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ جیسے فیچرز دئیے گئے ہیں جو سیرس 3 میں دستیاب نہیں ہیں۔ مزید برآں، سیرس اور زیڈ ایس آٹو ایمرجنسی بریکنگ کے ساتھ آتی ہیں جبکہ ایم جی 4 میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ تینوں گاڑیوں میں کولیژن وارننگ سسٹم دیا گیا ہے۔

قیمت

Seres 3 کی موجودہ قیمت 9199000 روپے ہے۔ ایم جی ایسنس کی قیمت  12990000 روپے ہے اور آخر میں MG4 ایسنس کی قیمت 12990000 روپے ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.