ٹویوٹا یارس فیس لفٹ کی خصوصی تصاویر

0 11,964

انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے اپنی کمپیکٹ سیڈان ٹویوٹا یارِس کا فیس لفٹ لانچ کر دیا ہے۔ کمپنی نے دو نئے ویرینٹس میں انٹیرئیر کے رنگ کو تبدیل کیا ہے۔ دونوں ویرنٹس میں متعارف کروائے گئے نئے رنگوں میں بیج اور بلیک رنگ شامل ہیں۔ مزید برآں، گاڑی کے ایکسٹیرئیر، انٹیرئیر اور سیفٹی فیچرز کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے جو اسے ٹویوٹا کے مداحوں کیلئے ایک اچھی خبر ہے۔اس سے قبل رواں ہفتے کے اوائل میں کار کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں لیکن وہ واضح نہیں تھیں جبکہ ہم یہاں نئی ​​کار کی تفصیلی اور خصوصی تصاویر لے کر آئے ہیں۔

ایکسٹیرئیر

 

ان تصاویر میں آپ ٹویوٹا یارِس فیس لفٹ کے ایکسٹیرئیر میں متعارف کرائی گئی نئی اپ گریڈز دیکھ سکتے ہیں، جن میں نئے الائے رِمز، ایک نیا فرنٹ بمپر، نیا رئیر بمپر، فرنٹ ریڈی ایٹر گرل، ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس، ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs)، فوگ لیمپ، شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سمارٹ سوئچ ڈور ہینڈلز، شارکفن اینٹینا، ایم آئی ڈی + آڈیو + بلوٹوتھ سٹیئرنگ سوئچز اور ریٹریکٹیبل آؤٹ سائیڈ رئیر ویو مرر بھی شال ہیں۔

انٹیرئیر

یہاں آپ کو سافٹ سٹیئرنگ وہیل، ایک سیاہ انٹیرئیر، سلائی سیٹ کور میٹریل کے ساتھ پی یو فیبرک، ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کے ساتھ 9 انچ کی فلوٹنگ آڈیو سکرین جیسے فیچرز ںظر آتے ہیں۔

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کار کافی خوبصورت اور سٹائلش لگ رہی ہے جو یقینی طور پر انڈس موٹر کمپنی کو اس درمیانے سائز کی سیڈان کی سیلز کو بڑھانے میں مدد دے گی۔ ٹویوٹا یارِس اپنی لانچ کے بعد سے کمپنی کے لیے سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی ہے، جس کی بنیادی وجہ ٹویوٹا ٹیگ، اچھی ری سیل، اس کا قابل اعتماد ہونا اور سپیئر پارٹس کی دستیابی ہے۔ نئی یارِس اپنے براہِ راست حریفوں، ہنڈا سٹی اور چنگان ایلسوین، جو اسی کیٹیگری کی سیڈانز ہیں، کو ٹف ٹائم دے گی۔ ہم نے قیمت، بکنگ اور ڈلیوری کی تفصیلات کے ساتھ اس کے فیچرز اور دیگر تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔ ہم نئی یارِس کا ہنڈا سٹی اور دیگر حریفوں سے موازنہ بھی کریں گے، اس لیے اس نئی گاڑی کے بارے میں اپ ڈیٹ رہنے کے لیے پاک ویلز بلاگ وزٹ کرتے رہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.