میٹرو میکو سُپر – کمال سپیڈ اور دیکھنے میں بھی کمال
پاکستان میں الیکٹرک بائیکس نے کبھی بھی کچھ خاص توجہ حاصل نہیں کی کیونکہ یہ دیکھنے میں متاثر کن نہیں تھیں مگر میٹرو میکو سُپر کے معاملے میں بات ذرا مختلف ہے۔ یہ بائیک کافی سپورٹی اور کمپیکٹ ہے جو روزمرہ سفر کے لیے بہترین ہے۔ آئیے اس بائک کی جدید خصوصیات پر نظر ڈالیں۔
سٹائل اور ڈیزائن
میکو سپر ایک خوبصورت ڈیزائن کی حامل بائک ہے جس میں نیلے اور سِلور رنگ کا امتزاج ہے جو اس کی روڈ پر موجودگی کو نمایاں کرتا ہے۔ اس کے فرنٹ اور ریئر پروفائل میں 12 انچ الائے وہیلز، وینٹیلیٹڈ ڈِسک بریکس اور ٹیلی سکوپک شاکس لگے ہیں۔ مجموعی طور پر بائک کی باڈی پلاسٹک کی ہے جبکہ فلوٹنگ سیٹ ڈیزائن کے ساتھ بنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ایل ای ڈی ہیڈلائٹس اور ایل ای ڈی ڈسپلے بھی موجود ہیں۔
یہ رن وے بائیک تین ڈرائیو موڈز کے ساتھ آتی ہے، جن میں انڈیورینس، موڈریٹ اور سپورٹس موڈز شامل ہیں۔ انڈورینس موڈ میں آپ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتے ہیں اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس موڈ میں بائک 100 کلومیٹر سے زیادہ کی رینج فراہم کرتی ہے۔ دوسرا موڈ روزمرہ کی سواری کیلئے بہترین اور یہاں بھی اچھی رینج ملتی ہے۔ سپورٹ موڈ میں بائک کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس موڈ میں یہ بائک 70 کلومیٹر کی رینج فراہم کرتی ہے۔
بیٹری اور پرفارمنس
میکو سپر دو لیتھیم آئن بیٹریوں کے ساتھ آتی ہے جن کی صلاحیت 3000 واٹ ہے جبکہ اس کا موٹر 5000 واٹ کی آؤٹ پٹ فراہم کرتا ہے۔ یہ 4 گھنٹے میں تیزی سے چارج ہوتی ہے۔ یہ بائک شہر میں سفر کے لیے بہترین ہے۔ اگرچہ یہ سائز میں چھوٹی ہے، لیکن اس کی سسپنشن اچھی ہے جو اسے دو سواروں کے لیے بھی آرام دہ بناتا ہے۔ اس بائک میں ری جنریٹو بریکنگ کی خصوصیت بھی موجود ہے، حالانکہ یہ اس چھوٹی الیکٹرک وہیلر کے لیے زیادہ مفید نہیں ہے۔
منفی پہلو
اس بائک میں کچھ کمزوریاں بھی ہیں۔ 12 انچ وہیلز کی وجہ سے خراب راستے پر سواری مشکل ہو سکتی ہے، ہیڈلائٹ کا فوکس ایڈجسٹمنٹ ماڈرن نہیں ہے اور اس کا سٹینڈ بھی اتنا مضبوط نہیں ہے، جس کی وجہ سے بائک گر سکتی ہے۔
مجموعی طور پر یہ 545000 روپے کی قیمت اور 18 ماہ کی وارنٹی کے ساتھ ایک مضبوط اور پائیدار بائک ہے۔