BYD سیل – گاڑی کا تفصیلی جائزہ (ویڈیو)

0 10,971

BYD ایک چینی الیکٹرک وہیکل بنانے والی کمپنی ہے جو دو سال سے عالمی سطح پر الیکٹرک کاروں کی سیلز میں سرفہرست ہے۔ حال ہی میں، اس کمپنی نے پاکستان میں اپنی لانچنگ تقریب منعقد کی جس میں انھوں نے اپنی سیڈان، ہیچ بیک، اور ایس یو وی یعنی ایٹو 3، سی لائن اور سیل متعارف کرائیں۔ خوش قسمتی سے ہمیں لگژری BYD سیل کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا اور ہم نے سوچا کہ اس کی شاندار اور دلکش خصوصیات اپنے قارئین کے ساتھ شیئر کریں۔

کمپنی نے سمندر سے متاثر ڈیزائن کے فلسفے کے تحت کئی گاڑیاں متعارف کروائی ہیں۔ Seal ایک سیڈان ہے جو X ڈیزائن کے تصور پر مبنی ہے اور اس کا ایکسٹیرئیر حصہ نہایت ہی جاذب نظر ہے۔ اس کا فرنٹ بمپر U شکل کی ہیڈلائٹس کے ساتھ ہے اور اس کی سائیڈ پروفائل سی لائن کے فِنز سے مشابہت رکھتی ہے۔ رئیر پروفائل میں ڈاٹ میٹرکس کے طرز پر بنا ہوئی ٹیل لائٹ ہے جو پوری گاڑی کے پورے پچھلے حصے پر پھیلی ہوئی ہے اور رئیر ڈفیوزر اس کو مزید نمایاں کرتا ہے۔

بیٹری اور پرفارمنس

BYD بیٹری بنانے میں 29 سال کا تجربہ رکھتی ہے۔ اس کی بلیڈ بیٹری ٹیکنالوجی کو انقلابی کارنامہ سمجھا جاتا ہے شاندار تھرمل سٹیبلٹی، کوبالٹ فری ٹیکنالوجی اور پائیداری کے حوالے سے بہترین ہے۔

بی وائے ڈی سیل میں  82.5kWhکا بیٹری پیکیج دیا گیا ہے جو WLTP کے تحت 570 کلومیٹر کی مشترکہ رینج فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، اس کی 0-100 کی رفتار 3.8 سیکنڈ ہے جو ایک آل وہیل ڈرائیو گاڑی کے لیے بے حد متاثر کن ہے۔ مزید برآں، اس آٹو میکر کی سگنیچر سیل-ٹو-باڈی (CTB) ٹیکنالوجی ایک ‘سینڈوچ’ کی طرح بنتی ہے اور گاڑی کے ڈھانچے کا حصہ بن جاتی ہے۔

فیچرز

سیل بلا شبہ لگژری گاڑیوں میں اعلی درجہ رکھتی ہے۔ اس میں دو لگژری سکرینز ہیں: ایک 15.5 انچ کی انٹرٹینمنٹ ٹلٹنگ سکرین اور ایک 8 انچ کا انفارمیشن کلسٹر پینل، جس سے آپ ایئر کنڈیشنگ سے لے کر سٹیریو سیٹنگز تک سب کچھ بغیر کسی رکاوٹ کے کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اس کا انٹیرئیر مکمل طور پر پیانو بلیک ہے، جس میں الکانٹرا کے ساتھ چمڑے کی اپہولسٹری اور نیلی سلائی نظر آتی ہے۔ فرنٹ سیٹس بَکِٹ طرز کی ہیں جن میں لمبر سپورٹ بھی شامل ہے اور یہ الیکٹرانک طور پر ایڈجسٹ کی جا سکتی ہیں۔

دو وائرلیس چارجرز اور ایک عمدہ ایمبیئنٹ لائٹنگ بھی فراہم کی گئی ہے۔ ڈرائیور کی توجہ مرکوز رکھنے کے لیے ایک ہیڈز اپ ڈسپلے بھی موجود ہے۔ NFC کے ذریعے داخلہ، جو چھپے ہوئے دروازے کے ہینڈلز کے ساتھ ہوتا ہے، گاڑی کی پریمیئم اپیل کو مزید بڑھاتا ہے۔ اس کے علاوہ، کابن میں وسیع لیگ روم اور ہیڈ اسپیس بھی ہے، جو بڑے پینورامک سن روف کی وجہ سے مزید کشادہ محسوس ہوتا ہے۔

BYD نے پاکستانی مارکیٹ میں یہ مقصد لے کر قدم رکھا ہے کہ اس کے الیکٹرک وہیکل عام گاڑیوں کی طرح عام ہو جائیں۔ آگے کیا ہوتا ہے، یہ ابھی پردہ نشین ہے۔

ویڈیو دیکھیں

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.