یارس فیس لفٹ کی قیمت، بکنگ اور ڈلیوری سے متعلق تفصیلات

0 3,921

انڈس موٹر کمپنی نے نئی ٹویوٹا یارس فیس لفٹ لانچ کر دی ہے جو سوزوکی سوئفٹ، ہنڈا سٹی، چنگان ایلسوین اور پیجو 2008 کی براہ راست مدمقابل ہے۔ اس بلاگ میں ہم نئی لانچ ہونے والی ٹویوٹا یارس فیس لفٹ کی قیمت، بکنگ اور ڈلیوری سے متعلق تفصیلات لے کر آئے ہیں۔

خیال رہے کہ کمپنی نے اپنی فیس لفٹ یارس کے چھ ویرینٹس لانچ کیے ہیں جن کے انٹیرئیر میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جبکہ دو ٹاپ ویرینٹسYaris 1.5L Ativ X CVT اور Yaris 1.5L Ativ X CVT کا انٹیرئیر بیج اور بالترتیب بلیک ہے۔

اس کے علاوہ بیج انٹیرئیر والے ویرینٹ کی قیمت 6255000 روپے ہے جبکہ بلیک انٹیرئیر کے ساتھ آنے والے ویرینٹ کی قیمت 6319000 روپے ہے۔

ٹویوٹا یارس کے پرانے چار ویرینٹس کی قیمتیں درج ذیل ہیں:

  • یارس 1.3L Gli MT – 4479000 روپے
  • یارس 1.3L Gli CVT– 4760000 روپے
  • یارس 1.3L Ativ MT – 4730000 روپے
  • یارس 1.3L Ativ CVT – 5604000 روپے

نئی ٹویوٹا یارس کی بکنگ اور ڈیلیوری

کار پر ایک نظر ڈالنے اور اس کی خصوصیات اور خصوصیات کا جائزہ لینے اور خریدنے کا فیصلہ کرنے کے بعد، آپ کا اگلا مرحلہ بکنگ اور ڈیلیوری کے عمل کے بارے میں پوچھنا ہوگا۔ آپ 15 لاکھ روپے کی جزوی ادائیگی کے ساتھ اپنی گاڑی بک  کروا سکتے ہیں محفوظ کر سکتے ہیں جبکہ ڈلیوری رواں سال جولائی میں شروع ہو جائے گی۔

فیچرز و دیگر خصوصیات

کار میں ہونے والی اہم اپ گریڈز ذیل میں دی گئی ہیں

ایکسٹیرئیر

  • الائے رمز
  • نیا فرنٹ بمپر
  • نیا رئیر بمپر
  • فرنٹ ریڈی ایٹر گرِل
  • ایل ای ڈی ہیڈ لیمپ
  • ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs)
  • فوگ لیمپس
  • سمارٹ سوئچ ڈور ہینڈلز (کروم)
  • شارک فِن اینٹینا
  • ایم آئی ڈی + آڈیو + بلوٹوتھ سٹیئرنگ سوئچز
  • ریٹریکٹیبل آؤٹ سائیڈ رئیر ویو مرر

انٹیرئیر

  • سافٹ لیدر سٹیرنگ وہیل
  • بلیک انٹیرئیر
  • پی یو فیبرک
  • 9 انچ فلوٹنگ آڈیو سکرین
  • ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو

ٹویوٹا یارس فیس لفٹ کی قیمت، بکنگ اور ڈلیوری کے بارے آپ کے کیا خیالات ہیں، کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.