ٹویوٹا یارس کا فیس لفٹ پاکستان میں لانچ – فیچرز اور دیگر تفصیلات

0 2,720

انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے آج ٹویوٹا یارس کی فیس لفٹ پاکستان میں لانچ کر دی ہے۔ خیال رہے کہ کار کی لیک ہونے والی تصاویر اس ہفتے کے آخر میں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، تاہم پاک ویلز نے مستند معلومات کا انتظار کیا اور آج ہم آپ کے لیے نئی گاڑی کے فیچرز اور دیگر تفصیلات  بشمول قیمت، بکنگ کی تفصیلات اور خصوصی تصاویر لا رہے ہیں۔

ٹویوٹا یارس فیس لفٹ میں کی گئی تبدیلیاں

انڈس موٹرز نے ٹویوٹا یارس کے فیس لفٹ کے ایکسٹیرئیر اور انٹیرئیر میں کی اپ ڈیٹس متعارف کرائی ہیں کیونکہ پاور آؤٹ پٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ کمپنی نے یارس فیس لفٹ کے دو ویرینٹس متعارف کروائے ہیں۔ جن میں 1.5 ATIV X CVT (بیج انٹیرئیر) اور 1.5 ATIV X CVT (بلیک انٹیرئیر) شامل ہیں۔

کار میں ہونے والی اہم اپ گریڈز ذیل میں دی گئی ہیں

ایکسٹیرئیر

  • الائے رمز
  • نیا فرنٹ بمپر
  • نیا رئیر بمپر
  • فرنٹ ریڈی ایٹر گرِل
  • ایل ای ڈی ہیڈ لیمپ
  • ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs)
  • فوگ لیمپس
  • سمارٹ سوئچ ڈور ہینڈلز (کروم)
  • شارک فِن اینٹینا
  • ایم آئی ڈی + آڈیو + بلوٹوتھ سٹیئرنگ سوئچز
  • ریٹریکٹیبل آؤٹ سائیڈ رئیر ویو مرر

انٹیرئیر

سافٹ لیدر سٹیرنگ وہیل

بلیک انٹیرئیر

پی یو فیبرک

9 انچ فلوٹنگ آڈیو سکرین

ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو

سیفٹی فیچرز

  • کروز کنٹرول
  • 3 ایئر بیگز

کمپنی نے ایکسٹریئر میں متعدد تبدیلیاں متعارف کروائی ہیں جبکہ انٹیریئر میں کی گئی تبدیلی فلوٹنگ سکرین ہے جو کہ ایک بڑی اپ گریڈ ہے۔ مزید برآں، کمپنی نے سیڈان میں کروز کنٹرول اور 3 ایئر بیگز متعارف کرائے ہیں جو آنر کے لیے حفاظت اور سہولت میں اضافہ کرتے ہیں۔

ٹویوٹا یارس کی فیس لفٹ میں کی گئی تبدیلیوں کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.