عمر بٹ کی ہیول جولین کا اونر ریوئیو
ہیول جولین نے پاکستان میں موجود ایس یو ویز سیگمنٹ میں ایک مضبوط جگہ بنا لی ہے۔ اس کا دلکش فرنٹ، جدید ڈیزائن، اور بہترین فیول ایوریج چند منفرد خصوصیات ہیں۔ آج ہم عمر بٹ کی ہیول جولین HEV کا ریوئیو لائے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اونر کی نظر میں اس SUV کے کیا فائدے اور نقصانات ہیں۔
خریداری کا فیصلہ
اونر کے پاس پہلے سے ہی گاڑیوں کی ایک وسیع رینج موجود تھی۔ گاڑیوں میں انھیں ایس وی ویز سب سے زیادہ پسند ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ فورچیونر، ریوو، اور MG کے مالک ہیں لیکن جیسا کہ ہم نے آپ کو بارہا بتایا ہے کہ ان بڑی گاڑیوں کی فیول ایوریج بہت کم ہے اور اگر آپ ایسی گاڑیوں پر زیادہ سفر کرتے ہیں تو اس صورت میں ہائبرڈ گاڑی ہمیشہ پیٹرول کار سے بہتر ثابت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عمر اور ان کے بھائی نے ہائبرڈ کار خریدنے کا فیصلہ کیا۔ ٹویوٹا کراس بھی ایک آپشن تھی لیکن محدود کیبن سپیس کی وجہ سے اسے مسترد کر دیا گیا اور ہیول کو منتخب کیا گیا۔
ہیول جولیون کا جائزہ
پچھلے سال اگست میں جولین کے پیٹرول ویرینٹ کے لانچ کے بعد مقامی مینوفیکچرر نے ہائبرڈ ویرینٹ بھی متعارف کرایا، جس میں وہی عمومی فیچرز اور خصوصیات ہیں لیکن تیز ترین ٹارک ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ۔ یہ HEV بنیادی طور پر جولین پیٹرول ویرینٹ کا ایک چھوٹا سا ری ڈیزائن سمجھا جا سکتا ہے۔
فیچرز اور خصوصیات
بلاشبہ ہیول میں ڈرائیور اسسٹنس فیچرز کی سب سے بڑی رینج موجود ہے جن میں بلائنڈ سپاٹ مانیٹرنگ، آٹو بریکنگ، لین کیپ اسسٹ، اڈاپٹیو کروز، ہیڈز اپ ڈسپلے شامل ہیں۔ یہ ڈرائیور پر منحصر ہے کہ کون سی خصوصیات اسے پسند آتی ہیں اور کون سی نہیں۔ عمر بٹ کو اس کے بہت سے اسسٹنس فیچرز پسند نہیں آئے اور انھیں غیر ضروری سمجھتے ہوئے انہوں نے ان میں سے کئی فیچرز کو بند کر دیا۔
فیول ایوریج
اونر نے بتایا کہ ہیول جولین خریدنے کی سب سے بڑی وجہ اس کی کمپنی کی جانب سے دعویٰ کردہ اچھی فیول ایوریج تھی۔ اس کار کو تقریباً 12 دن رکھنے اور 3000 کلومیٹر چلانے کے باوجود وہ کمپنی کی دعوی کردہ فیول ایوریج کو حاصل نہیں کر سکے۔ ان کے مطابق شہر کے اندر انہیں 16 کلومیٹر فی لیٹر اور ہائی وے پر 13 کلومیٹر فی لیٹر فیول ایوریج ملی۔ تاہم، وہ اس کی پاور، پِک، اور خاموشی سے چلنے کی صلاحیت سے بالکل متاثر نظر آئے۔
اونر نے اس کی پینورامک چھت، سیٹ ایڈجسٹمنٹ، کشادہ کیبن اور دلکش فرنٹ کی تعریف کی۔ تاہم، انہیں ہاول جولین HEV کا رئیر پروفائل کچھ خاص پسند نہیں آیا۔