دیپال کی گاڑیاں چنگان کی ڈیلرشپ پر پہنچا دی گئیں
چنگان کی جانب سے 16 اگست کو دیپال برانڈ اور اس کی دو گاڑیوں کی رونمائی کے بعد اب ماسٹر چنگان 20 ستمبر 2024 کو دیپال S07 اور L07 کی باضابطہ لانچ کے لیے تیار ہے۔ سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی تصاویر میں ماسٹر چنگان کی جلد مارکیٹ میں آنے والی دیپال الیکٹرک گاڑیوں کی ایک بڑی کھیپ دکھائی گئی ہے جو پاکستان پہنچ چکی ہیں اور اب ملک بھر میں چنگان کے ڈیلرشپس کی جانب روانہ ہو رہی ہیں۔ یہ تصاویر ذیل میں دیکھی جا سکتی ہیں:
یہ نئی گاڑیاں تین کمپنیوں کی طاقتور شراکت داری کا نتیجہ ہیں جن میں CATL، ہواوے اور چنگان شامل ہیں۔ ان تینوں کمپنیز نے مل کر یہ جدید ترین الیکٹرک گاڑیاں تیار کی ہیں جو پاکستان کی آٹو موٹیو صنعت میں انقلاب برپا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
فیچرز اور دیگر خصوصیات
دیپال S07 اور L07 کے فیچرز اور دیگر خصوصیات یہ ہیں:
دیپال L07
پاور اور انجن پرفارمنس
- پاور: 250HP/320Nm
- بیٹری پاور: kWhs8
- ڈرائیونگ رینج: 540 کلومیٹر (اس رینج کے ساتھ ایک چارج میں لاہور سے اسلام آباد تک کا سفر ممکن ہے)
- چارجنگ: 30% سے 80% تک 35 منٹ میں
- 0-100 کلومیٹر/گھنٹہ: 5.9 سیکنڈ
ایکسٹیرئیر
- ایل ای ڈی سٹار پیٹل DRLs
- ایل ای ڈی سٹار فلیم تھرو ٹائپ ٹیل لائٹس
- ایل ای ڈی آٹو آن/آف ہیڈلائٹس
- ہائیٹ ایڈجسٹ ایبل ہیڈلائٹس
- ہیٹ ریزسٹنس پینورامک گلاس روف
- ریئر فوگ لیمپ
- فریم لیس ڈورز
- ہیٹڈ سائیڈ ڈور مررز
- فرنٹ/ریئر بون لیس وائپرز
- رین سینسر وغیرہ
انٹیرئیر
- ملٹی فنکشن سٹیئرنگ وہیل
- ٹِلٹ اور ٹیلی سکوپک سٹیئرنگ وہیل
- آٹو ڈمنگ ریئر ویو مرر
- پر فورٹیڈ سنتھیٹک لیدر سیٹس
- فرنٹ پیسنجر4 وے پاور ایڈجسٹمنٹ
- ریئر سینٹر آرم ریسٹ
- 6 انچ انفوٹینمنٹ سکرین
- آگمینٹڈ ریئلٹی ہیڈ اپ ڈسپلے
- اضافی LCD نسٹرومنٹ پینل
- تین سپوک سٹیئرنگ ریل
- ڈوئل وائرلیس موبائل فون چارجنگ پیڈ
- دو عدد ڈرنک ہولڈرز
دیپال S07
- پاور: 250HP/320Nm
- بیٹری پاور: kWhs8
- ڈرائیونگ رینج: 485 کلومیٹر
- چارجنگ: 30% سے 80% تک 35 منٹ میں
- 0-100 کلومیٹر/گھنٹہ: 7 سیکنڈ
ڈیزائن اور سٹائل
- ایل ای ڈی سٹار پیٹل ڈی آر ایلز
- ایل ای ڈی سٹار فلیم تھرو ٹائپ ٹیل لائٹس
- ایل ای ڈی آٹو آن/آف ہیڈلائٹس
- ہائیٹ ایڈجسٹ ایبل ہیڈلائٹس
- پینورامک گلاس روف
- پاور ٹیل گیٹ
- الیکٹرک ایڈجسٹ ایبل اور فولڈ ایبل سائیڈ ڈور مررز
- ہیٹڈ سائیڈ ڈور مررز
- فرنٹ/ریئر بون لیس وائپرز
- رین سینسر
انٹیرئیر
- ملٹی فنکشن سٹیئرنگ وہیل
- ٹِلٹ اور ٹیلی سکوپک سٹیئرنگ وہیل
- آٹو ڈِمنگ ریئر ویو مرر
- پرفورٹیڈ سنتھیٹک لیدر سیٹس
- فرنٹ پیسنجر 4 وے پاور ایڈجسٹمنٹ
- ریئر سینٹر آرمریسٹ
- 6 انچ انفوٹینمنٹ سکرین
- آگمینٹڈ ریئلٹی ہیڈ اپ ڈسپلے
- ایڈیشنل ایل سی ڈی انسٹرومنٹ پینل
- تھری سپوک سٹیئرنگ ریل
- ڈوئل وائرلیس موبائل فون چارجنگ پیڈ
- دو عدد ڈرنک ہولڈرز
قیمت
لانچ ایونٹ میں اعلان کردہ دیپال گاڑیوں کی قیمتیں یہ ہیں:
دیپال L07 (سیڈان) – 15500000 روپے
دیپال S07 کراس اوور – 16500000 روپے
بکنگ اور ڈلیوری
کمپنی کے مطابق دونوں گاڑیوں کی بکنگ شروع ہو چکی ہے، اور آپ کو صرف قریبی چنگان ڈیلرشپ پر جانا ہوگا۔ مزید برآں، بک کی گئی گاڑیاں دسمبر 2024 میں فراہم کی جائیں گی۔