سب سے سستی اور بجٹ دوست LC 300 کا ریوئیو
پاکستان میں موجود لگژری ایس یو ویز میں ٹویوٹا لینڈ کروزر کا اپنا ایک مقام ہے اور LC300 یقیناً سب سے زیادہ مقبول ماڈل ہے۔ پاور اور پرفارمنس کے بہترین امتزاج کے ساتھ یہ روزمرہ کی ڈرائیونگ اور آف روڈنگ کے لیے ایک مناسب انتخاب ہے۔ سڑک پر اپنی نمایاں موجودگی کی وجہ سے یہ انفلوئنسرز اور بیوروکریٹس کی پسندیدہ گاڑی بن چکی ہے۔ آئیں جانتے ہیں کہ اس کے مختلف ویریئنٹس میں کیا فرق ہے۔
LC 300 AX کا ریوئیو
پاکستان میں لینڈ کروزر کے دو ویریئنٹس دستیاب ہے جن میں ZX اور AX شامل ہیں۔ ان میں سے ZX ٹاپ ویریئنٹ ہے، لیکن ہم جس گاڑی کا ریوئیو کریں گے وہAX ویرینٹ ہے جو جُنید کی ملکیت ہے جو ایس یو ویز کے شوقین ہیں۔ پہلے پراڈو اور سوک جیسی گاڑیاں رکھنے کے بعد ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ جُنید نے ZX کے بجائے AX ویریئنٹ کیوں امپورٹ کیا۔
اس ریوئیو میں گاڑی کے مالک جُنید نے الیکٹرک گاڑیوں سے اپنے پرہیز کے اسباب بھی شیئر کیے، جن میں رینج کا مسئلہ اور چارجنگ انفراسٹرکچر کی کمی شامل ہیں۔
AX بمقابلہ ZX
اکثر خریدار ZX کو AX ویرینٹ پر ترجیح دیتے ہیں اور اس کی وجہ زیادہ تر انجن اور دیگر خصوصیات کے حوالے سے غلط فہمیاں ہیں۔ لیکن یہ فرق اتنے معمولی ہیں کہ قیمت کے فرق کے مقابلے میں انہیں نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔
ماضی میں ZX میں ائیر سسپنشن، میموری سیٹس، سن روف اور دیگر مختلف فیچرز موجود تھے۔ لیکن اب AX اور ZX کا سسپنشن اور انجن ایک ہی ہے، جس میں معمولی کاسمیٹک تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ دونوں ویرینٹس کے انٹیریئرز کے رنگوں میں فرق ہے۔ تاہم AXویرینٹ میں فیبرک سیٹس، اینڈرائیڈ آٹو سے لیس انفوٹینمنٹ سسٹم، اینالاگ میٹر اور اسٹارٹ/اسٹاپ کے لیے پش بٹن دیا گیا ہے۔
انجن اور فیول ایوریج
ایل سی 300 میں 3.5 لیٹر ٹوئن ٹربو انجن موجود ہے۔ لیکن یہ گاڑی تقریباً 5 سے 6 کلومیٹر فی لیٹر کا مائلیج دیتی ہے۔ جُنید، جن کے پاس پہلے 2008 ماڈل کی پراڈو تھی، نے کہا کہ اس LC کی فیول اکانومی پچھلی گاڑی سے بہتر ہے۔
ٹویوٹا گاڑیوں کی دیکھ بھال انتہائی آسان ہے اور سب اس سے واقف ہیں۔ پریمیم آئل چینج کا خرچ تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار روپے ہوتا ہے جبکہ رجسٹریشن لاگت 20 لاکھ روپے تھی۔
ADAS اور دیگر فیچرز
AXویرینٹ میں اہم ڈرائیور اسسٹنٹ فیچرز موجود ہیں، جن میں ریڈار، ایکٹیو کولیژن کنٹرول، ایڈاپٹیو کروز کنٹرول، بلائنڈ سپاٹ مانیٹرنگ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، اس میں 14 سپیکرز والا ساؤنڈ سسٹم، وائرلیس چارجنگ، وائرڈ اینڈرائیڈ آٹو، کول باکس، اور وینٹی لیٹڈ سیٹس بھی ہیں۔
ان معمولی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے LC 300 AXکے مقابلے میں بہترین انتخاب نظر آتی ہے، کیونکہ ان کے درمیان 2 کروڑ روپے کا فرق ہے۔
آپ کون سا ویریئنٹ منتخب کریں گے؟ نیچے کمنٹس میں ہمیں بتائیں۔