پاکستان میں جعلی انجن آئلز کا کاروبار عروج پر

0 16,910

اگر آپ کے پاس گاڑی ہے تو امکان ہے کہ آپ نے اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار جعلی انجن آئل استعمال کیا ہوگا اور حیران کن بات یہ ہے کہ آپ کو اس کا علم بھی نہیں ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں جعلی انجن آئل کی صنعت اتنی بڑی ہے کہ تقریباً ہر کار/بائیک/ٹرک کا مالک اس فراڈ کا شکار بن جاتا ہے۔ یہ صنعت اتنی بڑی ہے کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔

مثال کے طور پر، خاص طور پر لاہور میں، انجن آئل فروخت کرنے والی تقریباً پانچ میں سے تین دکانیں جعلی لبریکنٹس پیش کر رہی ہیں اور یہاں تک کہ دکان دار کو بھی اس بات کا علم نہیں ہوتا۔

اس کے علاوہ پاکستان میں جعلی انجن آئل انڈسٹری کے طریقہ واردات پر ہم یہ ایک خصوصی دستاویزی تحریر پیش کر رہے ہیں۔ یہ مضمون مکمل تحقیق کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔

جعلی آئل انڈسٹری کی منظم کاروائیاں

FIA Lahore cracks down on counterfeit engine oil factory in raid

فوٹو کریڈٹ: سما نیوزیہ صنعت بڑے پیمانے پر کام کرتی ہے اور ملک بھر میں اس کے باقاعدہ آپریشنز جاری ہیں۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ یہ ایک منظم مافیا ہے اور اطلاعات کے مطابق حکام کی شمولیت کے ساتھ یہ مارکیٹ میں کام کرتے ہیں۔ مزید برآں، تقریباً ہر دکان دار جو آئل چینج کی خدمات پیش کرتا ہے اس نیٹ ورک سے منسلک ہوتا ہے۔ یہ دکانیں استعمال شدہ انجن آئل اور خالی بوتلیں بیچتی ہیں جنہیں پھر صاف کر کے انہی بوتلوں میں دوبارہ پیک کر دیا جاتا ہے۔

جعلی انجن آئل انڈسٹری کیسے کام کرتی ہے؟ آئیے معلوم کریں!

مکینک کی دکانوں سے آئل کا حصول

سب سے پہلے، وہ استعمال شدہ انجن آئل حاصل کرتے ہیں۔ جب آپ آئل چینج کروانے کے لئے کسی دکان یا مکینک کے پاس جاتے ہیں، تو وہ آپ کے گاڑی کے پرانے آئل کو نکال کر نیا آئل ڈال دیتے ہیں۔ دکاندار وہ استعمال شدہ آئل جمع کر لیتا ہے۔ ہر ہفتے کے آخر میں ایک ٹرک ان دکانوں سے استعمال شدہ آئل جمع کرنے آتا ہے، جو تقریباً 70 روپے فی لیٹر کے حساب سے اس آئل کی قیمت ادا کرتا ہے۔ پھر وہی ٹرک استعمال شدہ آئل جعلی انجن آئل فیکٹریوں کو پروسیسنگ اور فروخت کے لئے پہنچا دیتا ہے۔

استعمال شدہ آئل کی صفائی

یہ فیکٹریاں پھر اس آئل کو پراسیس کرتی ہیں۔ تکنیکی طور پر، یہ پراسیسنگ نہیں ہوتی۔ ایک بار انجن آئل سیاہ ہو جائے، تو آپ اسے دوبارہ صاف نہیں کر سکتے کہ وہ بالکل نئے کی طرح ہو جائے۔

وہ آئل سے کچھ دھول کے ذرات نکال دیتے ہیں اور پھر آئل کو “ریڈکشن” نامی کیمیکل پراسیس سے گزارتے ہیں۔ آپ گوگل کر کے اس پورے پراسیس کو سمجھ سکتے ہیں کیونکہ یہ کافی تفصیلی اور پیچیدہ ہے۔

سادہ الفاظ میں، یہ کیمیکل پراسیس آئل کو دوبارہ نئے جیسا دکھانے کے لیے ہوتا ہے، لیکن یہ صرف دکھاوا ہوتا ہے۔ جب آپ اسے اپنی گاڑی میں ڈالتے ہیں، تو یہ آپ کے انجن کو تباہ کر دیتا ہے۔ آئل آکسیڈائزڈ ہونے کے ساتھ ساتھ آلودگی سے بھرپور ہوتا ہے جو انجن کے پرزوں کو صرف 500-800 کلومیٹر چلنے کے بعد ہی نقصان پہنچانے کے لئے کافی ہوتا ہے۔

دکانوں کو جعلی آئل کی سپلائی

Rourkela Crime: नकली इंजन ऑयल की फैक्ट्री का भंड़ाफोड़, कैस्ट्रोल जैसी नामी कंपनियों का फेक माल बरामद - Rourkela Fake engine oil factory busted fake goods of reputed companies like ...

Stock Image 

ان کے پاس ایک ہول سیلر ہوتا ہے جو صرف جعلی آئل ڈیل کے معاملے ڈیل کرتا ہے۔ وہ اپنے جعلی آئل کو ان ڈیلرز کو بیچتے ہیں، جو پھر یہ آئل دکانوں اور مکینکوں کو فراہم کرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دکاندار خود بھی اکثر لاعلم ہوتے ہیں کہ وہ ہول سیلرز سے جو لبریکنٹس خرید رہے ہیں وہ جعلی ہیں۔ نتیجے کے طور پر وہ ان مصنوعات کو صارفین کو فروخت کرتے ہیں، یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ آئل 100 فیصد گارنٹی شدہ اصلی ہے۔ آخر میں، یہ صارفین ہیں جو اس دھوکہ دہی کی قیمت چکاتے ہیں۔

جعلی انجن آئل کو کیسے پہچانا جائے تاکہ آپ کے انجن کو نقصان نہ ہو؟

Islamabad Slums (Katchi-abadi): A Looming Crisis of Pakistan - Paradigm Shift

مسئلہ یہ ہے کہ اس مافیا کو بھی علم ہے کہ لوگ اب جعلی انجن آئل کی بوتلوں کی پہچان میں ماہر ہو گئے ہیں۔ اس مقصد کے لیے، وہ اب اصلی بوتلیں استعمال کرتے ہیں۔

جب آپ دکان پر آئل چینج کروانے جاتے ہیں، اگر آپ دیکھیں کہ مکینک نیا آئل ڈالنے کے بعد خالی بوتل اپنے پاس رکھتا ہ، تو اگر آپ اس سے خالی بوتل دینے کا کہیں تو وہ آپ کو دینے سے ہچکچائے گا اور کہے گا کہ “باس آپ نے کیا کرنا ہے خالی بوتل کا، میں آپ کو دوسری بوتل دے دیتا ہوں اگر چاہیے تو”۔

یہ مکینک دراصل ان استعمال شدہ بوتلوں کو جعلی لبریکنٹ ریفائننگ فیکٹریوں کو بیچ دیتے ہیں۔ یہ فیکٹریاں ان خالی اصلی بوتلوں میں اپنا جعلی انجن آئل ڈالتی ہیں۔ وہ بس اس میں ایک نئی سیل لگا دیتے ہیں، اور وہ سیل اتنی مستند ہوتی ہے کہ ماہر بھی فرق نہیں بتا سکتا۔

ہم آپ کو یہی مشورہ دے سکتے ہیں کہ اچھے اور برانڈڈ اسٹورز اور سرکاری تھری ایس ڈیلرشپ سے خریداری کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.