ٹویوٹا یارس کا فیس لفٹ ماڈل اگلے ہفتے پاکستان آئے گا

0 4,194

انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) پاکستان میں ٹویوٹا یارس کا فیس لفٹ ماڈل لانچ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ معتبر ذرائع،  تصاویر اور رپورٹس کے مطابق کمپنی آنے والے ہفتے میں یہ نیا ویریںٹ متعارف کرائے گی۔ اگر آپ نئی آنے والی یارس سے متعلق خبروں پر نظر رکھنے ہوئے ہیں تو آپ نے نئی یارِس کی گردش کرنے والی تصاویر ضرور دیکھی ہوں گی، جس میں نئے ایکسٹیرئیر اور انٹیرئیر کو دکھایا گیا ہے۔ یہ خبریں سوشل میڈیا پر تب گردش کرنے لگیں جب تصاویر سامنے آئیں۔ تاہم، ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ آیا یہ CKD فیس لفٹ ہے یا امپورٹڈ ہے۔

ٹویوٹا یارِس کی فیس لفٹ لانچ؟

ہم نے نئی ٹویوٹا یارس ست متعلق خبر کی تصدیق کے لیے ٹویوٹا پاکستان سے رابطہ کیا کیونکہ ہم نے ہمیشہ مستند اور قابل اعتماد خبریں آپ تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ کمپنی آفیشلز نے بتایا ہے کہ نئی والی یارس کو آئندہ ہفتے لانچ کرنے کی امید ہے۔ فی الحال کمپنی ملک میں اپنے لانچ کی تیاری مکمل کر رہی ہے۔ تاہم، ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ آیا یہ CKD فیس لفٹ ہے یا امپورٹڈ (CBU) ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم یقینی طور پر نئی ٹویوٹا یارِس حاصل کر رہے ہیں اور ہم آپ کے لیے اس کار کا تفصیلی ریوئیو، خصوصی تصاویر، اپ گریڈ شدہ فیچرز اور دیگر خصوصیات، قیمت اور بکنگ کی تفصیلات لائیں گے۔

خیال رہے کہ ٹویوٹا یارس فیس لفٹ تھائی لینڈ میں مارچ 2023 میں لانچ کی گئی تھی اور ہم نے اس کے بارے میں تفصیل سے لکھا تھا۔ تھائی لینڈ میں، فیس لفٹ کو مختلف نئی نمایاں فیچرز اور خصوصیات کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا۔ دریں اثنا، ہمیں پاکستانی ویرینٹ کا انتظار کرنا ہوگا تاکہ یہ چیک کیا جا سکے کہ پاکستان کن فیچرز کے ساتھ نیا فیس لفٹ ماڈل لایا جا رہا ہے۔ لہٰذا  انتظار تقریباً ختم ہونے والا ہے۔ یارِس کے چاہنے والوں کے لیے یہ بہت پرجوش لمحہ ہو گا اور ہم ٹویوٹا یارِس کے لیے مثبت ردعمل کی امید کر رہے ہیں۔

یارِس فیس لفٹ سے آپ کی کیا توقعات ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.