کار فنانسنگ میں مسلسل 22 ویں ماہ کمی

0 3,255

کئی ماہ تک گاڑیوں کی سیلز میں کمی کے بعد اب کسی حد تک بہتری سامنے آ رہی ہے لیکن اس کے برعکس، کار فنانسنگ میں گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل کمی کا سامنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اپریل 2024 میں پاکستان میں کار فناسنگ میں سالانہ 24 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد یہ کم ہو کر 236 ارب روپے تک رہ گئی ہے، جو آٹو فنانسنگ میں کمی کا لگاتار 22 واں مہینہ ہے۔

یہ رجحان بنیادی طور پر موجودہ معاشی مشکلات، عام آدمی کی پہنچ سے باہر مہنگی کار فناسنگ اور بڑھتی مہگائی کی وجہ سے سامنے آ رہا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مارچ سے اپریل تک کار فناسنگ میں 2 فیصد کمی ہوئی جو 239 ارب روپے سے کم ہوگئی ہے۔ آٹو فنانسنگ میں کمی گزشتہ دو سالوں کے دوران معااشی استحکام کے اقدامات سے منسلک ہے جبکہ بلند شرح سود اور قرض دینے کے سخت قوانین بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کار سیلز

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی رپورٹ کے مطابق ماہ بہ ماہ (MoM) کاروں کی سیلز میں گزشتہ ماہ 12 فیصد اضافہ ہوا ہے، یعنی کہ مارچ 2024 میں 9381 گاڑیوں کے مقابلے میں اپریل 2024 میں 10515 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

تاہم سال بہ سال (YoY) سیلز کی بات کریں تو 135 فیصد کا حیران کن اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے میں استحکام ہے۔ کار مینوفیکچررز گزشتہ ماہ 10515 کاریں فروخت کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران یہ تعداد 4483 تھی۔

پاکستان میں کار فناسنگ میں مسلسل کمی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمںٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.