آئی فون 16 پرو میکس کی قیمت میں آنے والی 16 گاڑیاں
آئی فون 16 پرو میکس کی آمد سے پہلے ہی لوگ اس کی قیمت جان کر حیران ہیں، پاکستان میں اس کا قیمت 8.5 لاکھ روپے ہے! اس قیمت پر بہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال آتا ہے کہ اس رقم سے اور کیا کچھ خریدا جا سکتا ہے؟
حیرت کی بات یہ ہے کہ آپ اس رقم سے ایک گاڑی بھی خرید سکتے ہیں! اگرچہ یہ گاڑیاں نئی نہیں ہوں گی، مگر پھر بھی آپ ایپل کے اس جدید فون کی قیمت میں ایک اچھی گاڑی خرید سکتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اس بجٹ میں کون سی گاڑیاں آتی ہیں:
1. سوزوکی آلٹو (2005-2006)
2005-2006 کی سوزوکی آلٹو ایک کمپیکٹ، نسبتا سستی گاڑی ہے جو شہر کی ٹریفک میں چلانے کے لیے آئیڈیل ہے۔ 660 سی سی انجن کے ساتھ آنے والی یہ گاڑی اچھی فیول ایوریج فراہم کرتی ہے۔ جو اسے روزمرہ کی آمدورفت کے لیے ایک بہتر آپشن بناتی ہے۔ اس کا انٹیریئر سادہ اور جبکہ اس کی سپیس محدود ہے۔
2. سوزوکی کلٹس (2006-2008)
سوزوکی کلٹس، خاص طور پر 2006-2008 کی ماڈل، اس قیمت کی حد میں ایک اور بہتر انتخاب ہے۔ اپنے قابل اعتبار ہونے کے ساتھ ساتھ، اس کے کم دیکھ بھال کے اخراجات، اور آلٹو کے مقابلے میں بہتر انٹیریئر سپیس کے لیے مشہور، یہ ہیچ بیک چھوٹی فیملیز کیلئے اچھا آپشن ہے۔ اچھی فیول اکانومی اور سپیئر پارٹس کی آسان دستیابی کے ساتھ، یہ سستی گاڑی اور پریکٹیکل یونے کا بہترین امتزاج ہے۔
3. سوزوکی ایف ایکس
1980 کی دہائی کی سوزوکی ایف ایکس آج بھی بجٹ میں خریداری کرنے والوں کے لیے ایک مقبول انتخاب ہے۔ اگرچہ اس میں جدید سہولتیں نہیں ہیں، مگر یہ دستیاب سب سے سستی گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ اس کا چھوٹا سائز اسے شہر کی تنگ گلیوں میں پارک اور چلانے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔
4. ڈائی ہاٹسو کورے
ڈائی ہاٹسو کورے بھی اپنی ہینڈلنگ اور چھوٹے سائز کے لیے مشہور ہے، جو اسے شہر میں چلانے کے لیے بہترین بناتا ہے۔ اگرچہ یہ پرانی ہے، کورے کا انجن موثر اور چلانے کے اخراجات کم ہیں۔ اس میں جدید فیچرز نہ ہونے کے باوجود، یہ ایک سادہ، کم خرچ گاڑی کی تلاش کرنے والوں کے لیے ایک قابل اعتماد آپشن ہے۔
5. ٹویوٹا کرولا (1986-1988)
ان لوگوں کے لیے جو کلاسک گاڑیوں سے محبت کرتے ہیں، 1986-1988 کی ٹویوٹا کرولا ایک دلچسپ آپشن ہو سکتی ہے۔ یہ ماڈلز اپنی مضبوط تعمیر اور پائیداری کے لیے مشہور ہیں، اور آج بھی پاکستانی سڑکوں پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ اگرچہ انہیں دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے، مگر یہ گاڑیاں ایک منفرد کشش اور ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرتی ہیں جو نئی گاڑیوں میں نہیں ملتا۔
6. سوزوکی خیبر
1990 کی دہائی کی مقبول ہیچ بیک، سوزوکی خیبر، اس قیمت کی حد میں ایک اور گاڑی ہے۔ اپنی مضبوط ساخت اور کم دیکھ بھال کے اخراجات کے لیے مشہور، خیبر ان لوگوں کے لیے ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے جو ایک سستی اور پائیدار گاڑی کی تلاش میں ہیں۔
7. نیسان سنی
ایک استعمال شدہ نیسان سنی دیگر گاڑیوں کے مقابلے میں زیادہ آرام دہ سواری اور کشادہ انٹیریئر فراہم کرتی ہے۔ یہ پرانا ماڈل ہے، مگر باقاعدہ دیکھ بھال کے ساتھ یہ اب بھی ایک قابل اعتماد گاڑی ثابت ہو سکتی ہے۔ اس کے سپیئر پارٹس کم دستیاب ہو سکتے ہیں مگر اس کی آرام دہ اور مستحکم ڈرائیو اسے کم بجٹ والوں کیلئے قابل غور بناتی ہے۔
8. سوزوکی مہران
پاکستان میں اکثر “دی باس” کے نام سے جانی جانے والی، سوزوکی مہران بجٹ میں رہ کر گاڑی خریدنے والوں کے لیے ایک مقبول انتخاب ہے۔ اس کے پرانے ڈیزائن اور کم سیفٹی فیچرز کے باوجود، یہ کم دیکھ بھال کے اخراجات اور بہترین فیول اکانومی فراہم کرتی ہے، جو اسے روزمرہ کے سفر کے لیے ایک اچھا انتخاب بناتی ہے۔
9. ہنڈائی سینٹرو
ہنڈائی سینٹرو اپنے کمپیکٹ سائز اور شہر کی تنگ گلیوں میں آسانی سے چلانے کے لیے مشہور ہے۔ اگرچہ اس میں جدید سہولتیں نہیں ہیں، مگر اس کا نسبتاً طاقتور انجن اور معقول معیارِ تعمیر ایک قابل اعتماد ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔
10. ڈائی ہاٹسو شیراڈ
اس کے علاوہ ڈائی ہاٹسو شیراڈ ایک اقتصادی ہیچ بیک ہے جو اپنی مضبوط کارکردگی اور پائیداری کے لیے جانی جاتی ہے۔ اگرچہ اسپیئر پارٹس کی فراہمی کچھ مشکل ہو سکتی ہے، مگر اسے اس کی مضبوط تعمیر اور اس کے عمر کے مطابق آرام دہ سواری کے لیے پسند کیا جاتا ہے۔
11. سوزوکی بالینو
سوزوکی بالینو ایک سیڈان ہے جو کہ دیگر گاڑیوں کے مقابلے میں تھوڑی زیادہ سپیس اور کمفرٹ فراہم کرتی ہے۔ اگرچہ اس کا انٹیریئر جدید معیار کے لحاظ سے کافی پرانا ہے لیکن یہ اپنے ریسپانسو ہینڈلنگ اور بہترین ڈرائیو کے لیے جانی جاتی ہے۔
12. ہنڈا سوک ای ایکس
ہنڈا سوک ای ایکس، سوک لائن کا ایک پرانا ماڈل، اپنی بہترین ڈرائیو، آرام دہ انٹیریئر، اور معقول فیول اکانومی کے لیے جانا جاتا ہے۔ اگرچہ اس میں جدید ٹیکنالوجی اور سیفٹی فیچرز کی کمی ہو سکتی ہے، مگر یہ اب بھی ایک اچھی ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرتی ہے۔
13. سوزوکی راوی
سوزوکی راوی ایک کمپیکٹ پک اپ ٹرک ہے جو چھوٹے کاروباروں اور تجارتی استعمال کے لیے آئیڈیل ہے۔ یہ اپنی مضبوط ساخت، آسان دیکھ بھال، اور ہلکے سے درمیانے لیول کے بوجھ اٹھانے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہے، جو اسے دیہی علاقوں اور چھوٹے پیمانے پر تاجروں میں مقبول بناتی ہے۔
14. ہنڈا سٹی ای ایکس آئی
ہونڈا سٹی ای ایکس آئی، سٹی لائن اپ کا ایک پرانا ماڈل، ایک کمپیکٹ سیڈان ہے جو اپنے قابل اعتماد انجن اور معقول فیول ایوریج کے لیے جانا جاتا ہے۔ اگرچہ اس میں جدید سہولتوں کی کمی ہے، مگر یہ ایک کشادہ انٹیریئر اور آرام دہ سواری فراہم کرتی ہے۔
15. سوزوکی مارگلہ
سوزوکی مارگلہ 1990 کی دہائی کی سیڈان، کشادہ انٹیریئر اور معقول فیول اکانومی فراہم کرتی ہے۔ اگرچہ اس میں جدید گاڑیوں کی اضافی خصوصیات نہیں ہیں، مگر اس کے بہترین تعمیری معیار اور دیکھ بھال میں آسانی کی وجہ سے اسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، جو اسے روزمرہ استعمال کے لیے ایک بجٹ دوست گاڑی بناتا ہے۔
16. ڈائیوو ریسر
ڈائیوو ریسر ایک کمپیکٹ سیڈان ہے جو اپنے کشادہ انٹیریئر اور نسبتاً اچھی ڈرائیو کے لیے جانی جاتی ہے۔ اگرچہ یہ جدید خصوصیات یا سٹائلنگ پیش نہیں کرتی، مگر اس کے سپیئر پارٹس کی دستیابی کم بجٹ کی وجہ سے میں خریداروں میں بہترین آپشن سمجھا جا سکتا ہے۔
لہذا، جہاں آئی فون 16 پرو میکس جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے، وہیں یہ گاڑیاں آپ کو کہیں بھی سفر کی سہولت اور خود مختاری فراہم کر سکتی ہیں- یہ وہ دو چیزیں ہیں جو آپ کو کوئی سمارٹ فون فراہم نہیں کر سکتا۔ کیا آپ اپنے ہاتھ میں جدید ترین ٹیکنالوجی رکھنا پسند کریں گے یا جہاں چاہیں ڈرائیو کرنے کی آزادی چاہتے ہیں؟ انتخاب آپ کا ہے!