آرامکو دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ہے جو دنیا میں تیل کی پیداوار کا آٹھواں حصہ فراہم کرتی ہے، نے پاکستان میں اپنے کاروبار کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت کمپنی پاکستان میں پیٹرول پمپ سٹیشنز کھولنے کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ آرامکو نے مئی 2024 میں جی او (گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ) میں 40 فیصد حصص خریدے تھے۔ یہ قدم کمپنی نے ملک میں اپنی ریٹیل سروس شروع کرنے کیلئے اٹھایا ہے۔
آرامکو کے میڈیا ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں اپنا پہلا گیس سٹیشن شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ہم اس حوالے سے مزید تفصیلات اس وقت شیئر کریں گے جب سائٹ آپریشنل ہو جائے گی۔ یہ بیان عرب نیوز کو ایک ای میل میں دیا گیا ہے۔
پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کے ایک عہدیدار نے مزید کہا کہ جی او کے حصول کے ذریعے آرامکو کی پاکستان کے ریٹیل سیکٹر میں پہلی سرمایہ کاری ہے۔ یہ ایک اہم قدم ہے جو ترقی پذیر منڈیوں جیسا کہ پاکستان میں اپنی موجودگی بڑھانے کے لیے آرامکو کی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔
آرامکو کی عالمی توسیعی حکمت عملی
آرامکو نے چِلی میں ایسمیکس ڈسٹری بیوشن اسپا (ایک کمپنی جو ایندھن اور لبریکنٹس کی ریٹیلنگ میں مہارت رکھتی ہے) کو 100 فیصد خرید لیا ہے۔ آرامکو کے نائب صدر برائے پروڈکٹس اینڈ کسٹمرز یاسر مفتی نے کہا کہ “گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (جی او) کی خریداری عالمی سطح پر توسیع کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
صدر نے مزید کہا کہ آرامکو پاکستان میں صارفین کے لیے قابل بھروسہ مصنوعات فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، اس سے آرامکو کے لیے بین الاقوامی سطح پر ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 2019 میں پاکستان کے ساتھ 21 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا تھا۔ اس معاہدے میں گوادر بندرگاہ پر 10 ارب ڈالر اور ایک ارب ڈالر کی لاگت سے پیٹروکیمیکل کمپلیکس کے لیے آرامکو بھی شامل تھی۔
آپ کا آرامکو کے پاکستان آئل مارکیٹ میں داخل ہونے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اس سے ملک میں کوئی بڑا اثر پڑے گا؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات ک اظہار کریں۔