چنگان پاکستان نے ایم 9 شیرپا کا نیا ویرینٹ لانچ کر دیا
پاکستان کی آٹو موٹیو انڈسٹری تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے۔ پہلے انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے کرولا کراس کی قیمت میں کمی کی، پھر ہنڈا اٹلس نے ہنڈا سٹی 1.2 ایل سی وی ٹی کے لیے خصوصی 7 اپ گریڈز کا پیکج متعارف کروایا اور اب چنگان پاکستان نے اپنے لوڈر وہیکل ایم 9 شیرپا کے نئے ویرینٹ کا اعلان کیا ہے۔ یہاں ماسٹر چنگان موٹرز کی تازہ ترین پیشکش سے متعلقہ تفصیلات دی گئی ہیں۔
چنگان ایم 9 شیرپا کا نیا ویرینٹ
تفصیلات کے مطابق کمپنی آج ایم 9 شیرپا کے نئے ویرینٹ، جسے “شیرپا پاور 1.2L” کہا جائے گا، کی سافٹ لانچ کرے گا۔ نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئے ماڈل میں 1200 سی سی انجن اور 5 سپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن ہوگی۔ خیال رہے کہ موجودہ ایم 9 میں 1000 سی سی انجن ہے۔ نئے ویرینٹ میں دوسرا اہم فرق پاور سٹیئرنگ کا ہے جو کہ موجودہ 1.0 ایل ایم 9 شیرپا میں نہیں آتا۔
قیمت
کمپنی اس نئے ماڈل کو 2254000 روپے کی ابتدائی قیمت کے ساتھ لانچ کر رہی ہے۔ اس کے مقابلے میں موجودہ 1000 سی سی ایم 9 کی قیمت 2179000 روپے ہے یعنی صارفین کو بڑے انجن اور پاور سٹیئرنگ کے لیے اضافی 75,000 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
چنگان ایم 9 کی فیچرز اور خصوصیات
یہ کمرشل لوڈر 2018 میں پاکستان میں لانچ کیا گیا، اور اس کی اہم خصوصیات اور فیچرز درج ذیل ہیں:
- گاڑی کی مجموعی لمبائی 4560 ملی میٹر، چوڑائی 1645 ملی میٹر، اور اونچائی 1890 ملی میٹر ہے، جبکہ وہیل بیس 2900 ملی میٹر ہے۔
- سیفٹی فیچرز میں 3 پوائنٹ سیفٹی بیلٹ اور سٹیئرنگ لاک شامل ہیں۔
- ایم 9 کے ٹائر کا سائز 175/70R ہے، اور رِم کا سائز 14 انچ ہے، جبکہ فیول ٹینک کی گنجائش 40 لیٹر ہے۔
- گاڑی کے فرنٹ اور ریئر پروفائل میں بالترتیب ڈِسک اور ڈرم بریکس ہیں، جن میں ویکیوم بوسٹر موجود ہے۔ اس کے علاوہ، فرنٹ سسپنشن میکفرسن انڈیپنڈنٹ ہے جبکہ ریئر سسپنشن لیف سپرنگ ڈیپنڈنٹ ہے۔
- کارگو باکس کی لمبائی 2750 ملی میٹر، چوڑائی 1520 ملی میٹر، اور اونچائی 370 ملی میٹر ہے۔
- ایم 9 کی اہم خصوصیات میں سپیکر، کپ ہولڈر، ڈرائیور اور فرنٹ مسافر کے لیے سن ویزر، ریڈیو/آکس/کلاک، باڈی کلر سائیڈ ویو مررز، اور آپشنل فوگ لیمپس شامل ہیں۔
نئے لانچ ہونے والے ایم 9 شیرپا کے ویرینٹ کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔