نئے سٹیکرز کا اضافہ – یونائیٹڈ نے یو ایس 100 2025 لانچ کر دی

0 1,574

 

یونائیٹڈ جو کہ لوکل بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے، نے حال ہی میں اپنی نئی 100 سی سی موٹر سائیکل متعارف کروائی ہے۔ ہم اب بھی نہیں جانتے کہ یہ 100c سی سی موٹر سائیکل کون خریدتا ہے، سوائے چنگچی اور لوڈر رکشہ استعمال کرنے والوں کے۔ نئی بائک میں صر ف نئے سٹیکر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ نیا اسٹیکر ٹرینڈ ہنڈا کی جانب سے سی ڈی 70 اور سی جی 125 کے نئے اسٹیکرز متعارف کرانے کے بعد شروع ہوا۔ اس کے بعد ہم نے روڈ پرنس کی 70 سی سی اور یونائیٹڈ کی 70 سی سی موٹر سائیکلوں میں بھی نئے اسٹیکرز دیکھے اور اب انہوں نے چنگچی بائیک کے لئے بھی نئے سٹیکرز متعارف کروا دیے ہیں۔

یونائیٹڈ 100 سی سی کی نئی تصاویر ذیل میں دی گئی ہیں:

یونائیٹڈ US100 کا ممکنہ ہدف

جی ہاں، کوئی بھی اس 100 سی سی کو نہیں خریدتا لیکن پھر بھی یہ موٹر سائیکل یونائیٹڈ موٹر سائیکلز کے لیے 70 فیصد ریونیو کا ذریعہ ہے۔ کمرشل صارفین اس بائک کا بنیادی ہدف ہیں۔ تصدیق کرنا چاہتے ہیں؟ باہر نکلیں اور ایک چنگچی کو روکنے کے لئے ہاتھ اٹھائیں۔ ہمیں 90 فیصد یقین ہے کہ اس چنگچی میں یونائیٹڈ 100 سی سی موٹر سائیکل ہی ہوگی۔

تقریباً تمام چنگچی مالکان اپنی رکشوں میں یونائیٹڈ کی 100 سی سی بائک استعمال کرتے ہیں۔ ہماری ٹیم کے ایک ممبر نے ایک چنگچی ڈرائیور سے بات کی کہ ہر کوئی اپنی رکشوں میں یونائیٹڈ کیوں استعمال کرتا ہے۔ ڈرائیور نے ہمارے ٹیم ممبر کو بتایا کہ یونائیٹڈ وہ واحد آپشن ہے جو ہمیں رکشہ باڈی بنانے والوں سے ملتا ہے۔ یہ یونائیٹڈ کی مضبوط بائک ہے اور ان کا رِنگ پسٹن خراب نہیں ہوتا۔

خیال رہے کہ یہ چنگچی ڈرائیور ریڈی میڈ رکشوں کے بجائے کسٹم باڈیز کو ترجیح دیتے ہیں۔ وہ یونائیٹڈ سے ہاف باڈی بائکس خریدتے ہیں اور اس میں اپنی مرضی کی چنگچی باڈی فٹ کرتے ہیں۔ کسٹم باڈیز کی تعمیر کا معیار بہتر ہوتا ہے اور یہ ریڈی میڈ باڈیز کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت ہوتی ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ 100 سی سی دراصل پرائیڈر کا مقابلہ کرنے کے لئے ڈیزائن کی گئی تھی؟ بدقسمتی سے، چیزیں یونائیٹڈ کی منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوئیں اور یہ بائک چنگچی ڈرائیوروں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

نئی یونائیٹڈ US100 کی قیمت

  • ہاف اسپوک: 107000 روپے
  • ہاف الائے رم: 112000 روپے
  • فل اسپوک: 120000 روپے
  • فل الائے رم: 130500 روپے

آپ کے خیال میں یونائیٹڈ کی نئی 100 سی سی بائک کیسی ہے؟ ہمیں اپنے خیالات کمنٹس سیکشن میں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.