پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

0 5,090

پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جا سکتی ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت کیا ہوگی؟

انڈسٹری سے متعلقہ ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے جبکہ کیروسین آئل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ان پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 247.10 روپے اور 250.75 روپے فی لیٹر ہو جائیں گی جبکہ کیروسین کی قیمت 161.62 روپے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی۔

موجودہ قیمتیں

اس سے قبل 31 اگست کو حکومتِ پاکستان نے پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کی، جس کے بعد نئی (موجودہ) قیمت 259.10 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

اسی دوران ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 3.32 روپے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 262.75 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ تاہم کیروسین آئل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 169.62 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ علاوہ ازیں، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کی گئی، جو اب 154.05 روپے فی لیٹر ہے۔

ان متوقع قیمتوں میں کمی کی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔ تاہم، یہ خیال رہے کہ ایندھن کی نئی قیمتوں کا حتمی تعین 12 سے 14 ستمبر کے درمیان عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اتار چڑھاؤ پر منحصر ہوگا۔

یہ پیش رفت پاکستانی عوام کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے، جو کافی عرصے سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی بلند قیمتوں سے دوچار ہیں۔ ایندھن کی قیمتوں میں کمی سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے، کیونکہ اس سے نقل و حمل کے اخراجات میں کمی اور مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

آپ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع کمی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.