الیکٹرک کار رِنکو آریا کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی

0 9,764

پاکستان کی الیکٹرک وہیکل (EV) انڈسٹری کے لیے ایک نئی پیش رفت یہ ہے کہ نئیر موٹرز نے کراچی میں الیکٹرک کار رِنکو آریا کی نئی کھیپ کی آمد کا اعلان کیا۔ نئیر موٹرز نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ہہ کہا ہے کہ ہم نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا۔ خیال رہے کہ کمپنی پہلے ہی اس کھیپ کے 20 یونٹس فروخت کر چکی ہے۔ اس وقت رنکو آریا کا صرف ایک ہی شوروم ہے جو کراچی میں ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NAYYER Motor Company (@nayyermotor)

 

قیمت اور بکنگ

گاڑی کو 24 لاکھ روپے کی قیمت میں لانچ کیا گیا تھا لیکن افراط زر اور خراب معاشی حالات کی وجہ سے رِنکو آریا کی نئی قیمت 39 لاکھ روپے ہے۔ گاڑی کی بکنگ کیلئے 19 لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔ یہ گاڑی 4 دلکش رنگوں میں فوری ڈیلیوری کے لیے محدود اسٹاک کے ساتھ دستیاب ہے۔

 

rinco aria

رنکو آریا کی ایک جھلک

رنکو آریا پاکستان کی ایک انٹری لیول ہیچ بیک الیکٹرک کار ہے جو نیئر موٹرز نے امریکہ سے درآمد کی ہے اور چین میں تیار کی گئی ہے۔ اس کا سائز سوزوکی ویگن آر کے برابر ہے۔

بیرونی

یورپین گاڑیوں جیسا کہ Fiat 500 سے مشابہت رکھنے والی اس کار رِنکو آریا میں بہت سے جدید فیچرز اور خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ گاڑی میں 13 انچ کے الائے وہیل، انڈیکیٹرز کے ساتھ نان ریٹکریکٹیبل سائیڈ ویو مررز وغیرہ جیسے فیچرز دئیے گئے ہیں۔ سات مختلف رنگوں کے آپشنز اور 2 ٹون ویرینٹ رِنکو آریا کو مزید خوبصورت بناتے ہیں۔

rinco aria

انٹیرئیر

گاڑی میں 2 ٹون انٹیرئیر، ڈیجیٹل انفوٹینمنٹ ٹچ سکرین، اینڈرائید اور ایپل کار پلے، آرام دہ نشستیں، 4 وے مینوئل ایڈجسٹ ایبلٹی، مناسب لیگ روم ڈرائیور اور مسافروں دونوں کے لیے خوشگوار سفر کو یقینی بناتے ہیں۔ حفاظتی خصوصیات جیسے اے بی ایس، سیٹ بیلٹ اور ISOFIX چائلڈ سیٹ اینکرز سفر کے دوران ذہنی سکون فراہم کرتے ہیں۔

ڈرائیونگ کا تجربہ اور کارکردگی

گاڑی میں 2 ڈرائیونگ موڈز (ایکو، سپورٹس) دئیے گئے ہیں۔ ایکو موڈ گاڑی کی پرفارمنس کو بڑھاتا ہے۔ اس موڈ میں کار کی رفتار کو 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود رہتی ہے جبکہ سپورٹس موڈ میں کار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے۔ کار صرف 9-10 سیکنڈ میں 0 سے 100 تک کی رفتار تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

بیٹری

بیٹری کی اوسط زندگی کے 7 سے 8 سال ہے جبکہ کمپنی بیٹری پر 3 سال کی وارنٹی دیتی ہے۔

کار کے ریوئیو کی مکمل ویڈیو یہاں دیکھیں:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.